یہ ماننا ہے راشٹریہ سیوا دل اور اس سے جڑی سماجی تنظیموں کا ان کے مطابق موجودہ وقت میں جمہوریت پیسہ اور طاقت کا غلام بن گئی ہے لہذا ان حالات میں سماجی تنظیموں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں اور اسی کوشش کے تحت ان لوگوں نے ریاست بہار میں چل رہے اسمبلی انتخابات کے درمیان ووٹوں کے صحیح استعمال کیلئے لوگوں کو بیدار کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور عوام کو روزگار، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی حقوق کے اشو کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کی بیداری مہم چلا رہے ہیں۔
ان لوگوں نے ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں ایک پریس کانفرنس کر کے اپنا مقصد واضح کیا: شاہد کمال؛ سماجی کارکن، اودے جی؛ ڈائریکٹر پیس پریدھی، بھاگلپور۔
سماجی تنظیموں کی طرف سے ووٹروں کو بیدار کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے ان میں بہار نو نرمان یوا ابھیان، بہار ومرش، راشٹر سیوا دل، بہار اسٹیٹ گاندھی سمارک ندھی، جن آندولنوں کا راشٹری سمنوے، یوا سنواد، کوشی نو نرمان منچ، ہند کھیت مزدور پنچائت، بہار شکسا آندولن سنیوجن سمیتی، بہار سرودے منڈل شامل ہیں۔