اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mahatma Gandhi Setu:گاندھی سیتو پل کا تعمیری کام مکمل،7 جون کو افتتاح - گاندھی سیتو پُل کا عنقریب افتتاح

گاندھی سیتو پل کے مرمتی کے کام پر 1,742( ایک ہزار سات سو بیالیس) کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں. جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ پل کے پایا کو بنایا گیا ہے، اس پل کا افتتاح آئندہ سات جون کو مرکزی وزیر نتن گڈکری و ریاستی سڑک و تعمیرات کے وزیر نتن نوین کریں گے. پل کے مکمل ہونے پر عوام نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس کا مکمل ہونا ایک خواب کا شرمندہ تعبیر ہونا بتایا ہے- Soon Inauguration of Mahatma Gandhi Setu Bridge

گاندھی سیتو پل
گاندھی سیتو پل

By

Published : May 18, 2022, 1:10 PM IST

بہار کے گنگا کی لہروں پر واقع مہاتما گاندھی سیتو پل دنیا کا سب سے لمبے پلوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 5،750 میٹر ہے یعنی گنگا ندی پر پونے چھ کیلو میٹر لمبے پل کی تعمیر کا آغاز 1972 میں شروع ہواتھا، اس پل کو بننے میں دس سال کا عرصہ لگا، جس کا افتتاح اس وقت بھارت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1982 میں کی تھی، یہ بہار کا واحد دو لین کا پل ہے جو شمالی بہار کو مغربی بہار سے جوڑتا ہے، جس سے دونوں طرف کے لوگوں کو آمد و رفت میں سہولت ہوتی ہے، مگر آہستہ آہستہ پل میں شگاف آنے کی وجہ سے 2014 میں مغربی لین کو بند کر پہلے مرحلے میں مغربی لین پر مرمتی کا شروع کیا گیا تھا، اس کے بعد مشرقی لین کی مرمت کا کام کیا گیا، جو اب مکمل ہو چکی ہے. ایک طرفہ لین پر گاڑیوں کی آمد و رفت سے بہار کی عوام کو گزشتہ آٹھ سالوں سے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، پل پر ہمیشہ گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر رہتی تھی-

گاندھی سیتو پل

پل پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطار کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے، جام میں پھنسنے کی وجہ سے ایمرجنسی میں جا رہے مسافروں کو ٹرین یا فلائٹ چھوڑنی پڑی، مسافروں کو سب سے زیادہ پریشانی گرمی کے زمانے میں اٹھانی پڑتی تھی جب چلچلاتی دھوپ میں گاندھی سیتو پل پر لگے جام کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ایسے وقت میں بوڑھے، بچے مرد، خواتین کی بے بسی قابل رحم ہوتی تھی، بعض مسافر اسی گرمی اور چلچلاتی دھوپ میں کاندھے پر سامان رکھ کر پونے چھ کیلو میٹر لمبے پل کو پار کرنے پر مجبور ہوتے تھے. جام کی وجہ سے کتنے باراتیوں کو واپس گھر لوٹ کر دوسرے دن جانا پڑا ہے، مگر عنقریب اس پل کے چالو ہونے سے بہار کی کروڑوں عوام کو اس پریشانی سے نجات مل جائے گی-Soon Inauguration of Mahatma Gandhi Setu Bridge


گاندھی سیتو پل کے مرمتی کے کام پر 1,742( ایک ہزار سات سو بیالیس) کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں. جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ پل کے پایا کو بنایا گیا ہے، اس پل کا افتتاح آئندہ سات جون کو مرکزی وزیر نتن گڈکری و ریاستی سڑک و تعمیرات کے وزیر نتن نوین کریں گے. پل کے مکمل ہونے پر عوام نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس کا مکمل ہونا ایک خواب کا شرمندہ تعبیر ہونا بتایا ہے۔

مزید پڑھیں:بہار میں کئی ترقیاتی پروجیکٹ کا افتتاح

حاجی پور سے پٹنہ آ رہے عامر خان نے کہا کہ اس گاندھی سیتو پل کے دونوں لین کھل جانے کے بعد سے سب سے بڑا مسئلہ جام کا تھا اس سے ہم لوگوں کو نجات ملے گا، چھپرہ سے آ رہے مکل کمار نے کہا کہ یہ تاریخی حیثیت کا حامل پل ہے، جس کے مرمتی کا کام نہایت ضروری تھا، ہم لوگوں کو انتظار ہے جب اس پل کے دونوں لین پر گاڑیوں کی آمد و رفت ہوگی اور لوگ اپنے وقت پر پہنچیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details