اردو

urdu

ETV Bharat / state

موتیہاری: مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

مہنگائی کے خلاف بہار کے مشرقی چمپارن موتیہاری میں کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر شیلندر شکلا نے کہا کہ مرکزی سرکار گیس کی قیمت واپس لے ورنہ عوام اقتدار سے بے دخل کردے گی۔

Congress workers protest against inflation
مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

By

Published : Jul 15, 2021, 1:09 PM IST

ملک میں بڑھ رہی مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان ان دنوں سراپا احتجاج ہیں۔ اس سمت میں مشرقی چمپارن کے موتیہاری میں کانگریس کارکنان نے سائیکل ریلی نکال کر مہنگائی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔

دیکھیں ویڈیو

ریلی ضلع کانگریس صدر شیلندر کمار شکلا کی قیادت میں نکالی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمان چھورہی ہے اور مرکزی سرکار نیند میں سوئی ہوئی ہیں۔ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت کانگریس کے دور حکومت میں کم تھی لیکن اس سرکار کے مرکز میں آنے کے بعد سے ہر روز اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ نوجوان روزگار کے لئے پریشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی مہنگائی کے خلاف 18-19 جولائی کو آرجے ڈی کا مظاہرہ: تیجسوی

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار گیس کی قیمت کو واپس لے اور ڈیزل وپٹرول میں روز ہورہے اضافے پر کنٹرول کرے۔ ورنہ یہ عوام اقتدار سے بے دخل کردے گی۔ اس موقع پر پروفیسر وجے شنکر پانڈے، سابق امیدوار رام بابو یادو، مُن مُن جیسوال، نعیم خان، محمد امتیاز اور شیام لال مانجھی سمیت دیگر کانگریس کارکنان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details