ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پٹنہ میں کانگریس کارکنان نے جم کر مظاہرہ کیا۔ سب سے پہلے پٹنہ کے بورنگ روڈ سے جے پی گولمبر تک سائیکل ریلی نکالی گئی اور اس کے بعد گاندھی میدان میں گاندھی جی کے مجسمے کے پاس دھرنا دیا۔ جہاں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مظاہرین میں کانگریس بہار کے انچارج بھکت چرن داس موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت سے حکومت نہیں چل پارہی ہے تو اقتدار سے بے دخل ہو جانا چاہیے۔ مہنگائی سے لوگ پریشان ہے، کانگریس مہنگائی کے خلاف اس وقت تک تحریک جاری رکھے گی جب تک کہ مہنگائی کو کم نہیں کیا جاتا ہے۔