اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوانوں کی شمولیت سے کانگریس مضبوط ہوگی

بہار کے ضلع ارریہ میں کانگریس پارٹی نوجوانوں کو راغب کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

rr

By

Published : Feb 21, 2019, 8:52 PM IST

کانگریس ہی ملک کی واحد ایسی پارٹی ہے جو تمام طبقہ کے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، ہمارے پارٹی کے صدر راہل گاندھی خود بھی نوجوان ہیں اور پارٹی میں بالخصوص نوجوانوں کی رائے کو ترجیحی دیتے ہیں اور ان سے صلاح مشورہ کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ارریہ ضلع کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر صدر عالم نے پارٹی میں نوجوانوں کو مختلف عہدوں کی ذمہ داری تفویض کئے جانے کے بعد ایک تقریب سے کہی۔

rr

ان کا مزید کہنا تھا'' ہماری پوری کوشش ہے پارٹی میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کیا جائے اور انہیں مختلف عہدوں پر فائز کر کے ان کی بھر پور صلاحیت ملک کی تعمیر و ترقی میں لگائی جائے'۔

کانگریس کے شعبہ 'وچار ونگ ' کے تحت جنید عسکری کو کانگریس شعبہ 'وچار ' کا ضلع جنرل سکریٹری، شہزاد پرویز کو جوکی ہاٹ بلاک سکریٹری و قیوم انصاری کو ارریہ بلاک سکریٹری نامزد کیا گیا۔

پروگرام کی صدارت کر رہے شعبہ وچار کے ضلع صدر و سابق مکھیا عمران عالم نے پارٹی میں شامل نوجوانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے اس موقعے سے کہا کہ آج ملک کو نوجوانوں کی افکار و خیالات سے آگاہ ہونا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں پارٹی اصول و ضوابط کے مد نظر پارٹی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کا کام کریں گے۔

تقریب کی نظامت عابد انصاری نے ادا کی ضلع نائب صدر اویس یاسین، محمد اعلیٰ مختور مجیب، خالد عالم وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا اور شامل ہوئے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details