اردو

urdu

ETV Bharat / state

' کانگریس اسمبلی انتخابات میں تنہا حصہ لے'

ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات آئندہ برس 2020 میں ہونے ہیں، اس کی تیاری کانگریس پارٹی نے ابھی سے شروع کر دی ہے۔

By

Published : Jun 18, 2019, 11:24 PM IST

متعلقہ تصویر

بہار میں عظیم اتحاد کی عام انتخابات میں سکشت کے بعد اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

بہار اسمبلی کا مانسون اجلاس آئندہ 28 جون سے ہونا طے ہے، اجلاس سے قبل کانگریس پارٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعہ عظیم اتحاد سے الگ ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ریاستی کانگریس پارٹی کے رہنما کی جانب سے براہ راست اس طرح کے بیانات نہیں آئے ہیں، تاہم پارٹی کے متعدد رہنما و رکن اسمبلی اس قسم کی بات کہہ رہے ہیں۔

بھاگلپور سے کانگریس کے ایم ایل اے اجیت شرما نے کہا کہ کانگریس اس قومی پارٹی ہے اسے اپنی شناخت قائم رکھنے کے لیے آئندہ اسمبلی انتخاب میں علیحدہ لڑنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو تنہا لڑنا چاہیے، اس سے پارٹی مضبوط ہو گی اور آنے والے دنوں میں ملک میں بھی اس کا اثر پڑے گا۔

وہیں کانگریس پارٹی کے رہنما و وکرم(پٹنہ) سے رکن اسمبلی سدھارتھ سنگھ نے اس رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا جب حکمراں جماعت اتحاد کے ذریعہ انتخابات میں حصہ رہی ہیں، اس لیے کانگریس پارٹی کو بھی اتحاد کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینا چاہئے ، یہی اس وقت کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details