اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھوبنی: 'ایک دیا شہداء کے نام' پروگرام - وادی گالوان میں بغیر ہتھیار کے فوجی

بہار حکومت کے سابق وزیر اور بہار کانگریس کے سینئر رہنما کرپا ناتھ پاٹھک نے کہا کہ 'وادی گلوان میں بغیر ہتھیار کے فوجیوں کو کس نے بھیجا؟ جس کی وجہ سے انہیں قربانی دینی پڑی۔'

مدھوبنی: 'ایک دیا شہداء کے نام' پروگرام کا انعقاد
مدھوبنی: 'ایک دیا شہداء کے نام' پروگرام کا انعقاد

By

Published : Jun 28, 2020, 1:32 PM IST

ریاست بہار کے مدھوبنی میں لداخ کی وادی گلوان میں شہید ہوئے فوجیوں کے اعزاز میں 'ایک دیا شہداء کے نام' سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کا اہتمام ضلع کانگریس کمیٹی نے ریاستی کانگریس کی ہدایت کے مطابق شہدا کے اعزاز میں کیا تھا۔ اس دوران درجنوں کانگریس کارکنان موجود تھے۔

بہار حکومت کے سابق وزیر اور بہار کانگریس کے سینئر رہنما کرپا ناتھ پاٹھک نے کہا کہ 'وادی گالوان میں بغیر ہتھیار کے فوجیوں کو کس نے بھیجا؟ جس کی وجہ سے انہیں قربانی دینی پڑی۔'

انہوں نے کہا کہ 'تمام میڈیا چینلز نے سیٹلائٹ تصویر کے حوالے سے بتایا کہ چین نے وادی گلوان میں ہیلی پیڈ بنا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'لیکن بدقسمتی سے وزیر اعظم کا بیان ہے کہ چین 1 انچ بھی بھارتی سرحد میں داخل نہیں ہوا ہے۔جبکہ وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی فوج کافی تعداد میں بھارتی سرحد میں داخل ہوگئی ہے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ 'چین کے صدر وزیراعظم مودی جی کی تعریف کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں بھارت کے وزیر اعظم کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details