کانگریس کے سینئر رہنما رام دیو رائے کی موت پر کانگریس پارٹی کی قومی صدر سونیا گاندھی، سابق قومی صدر راہل گاندھی، بہار انچارج شری شکتی سنگھ گوہل اور بہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'رام دیو بابو' گاندھی وادی' رہنما تھے۔ ان کی موت سے پارٹی اور معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔'
دراصل بہار کے ضلع بیگو سرائے کے بچھواڑا اسمبلی کے کانگریس کے رکن اسمبلی رام دیو رائے کا آج 81 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ کانگریس کے رکن اسمبلی نے پٹنہ کے نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔