اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shakeel Ahmed on Bilkis Bano Case بی جے پی کے قول و فعل میں تضاد، شکیل احمد - گجرات اور بی جے پی پر تنقید

کانگریس کے سینئررہنمارکن اسمبلی شکیل احمد خان نے بلقیس بانو معاملے میں ملوث مجرموں کی رہائی کولے کرگجرات حکومت اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کی رہائی سے ہی ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی کہتی کچھ ہے اور کرتی ہے کچھ اور ہے۔ Congress Leader Shakeel Ahmed

Congress Leader Shakeel Ahmed Khan
Congress Leader Shakeel Ahmed Khan

By

Published : Sep 1, 2022, 3:13 PM IST

پٹنہ: کانگریس کے رہنما شکیل احمد خان نے بلقیس بانو جنسی زیادتی کے معاملے میں ملوث مجرموں کی گجرات حکومت کی جانب سے رہائی دینے پربی جے پی اور اس کے اعلیٰ رہنماوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ Congress Leader Shakeel Ahmed Slams Central And Gujrat Govt Over Bilkis Bano Issue

Congress Leader Shakeel Ahmed

کانگریس کے رہنما شکیل احمدخان نے کہاکہ 2002 میں گجرات فساد میں جنسی زیادتی کے شکار بلقس بانو کا درد ہندستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا نے اس واقعہ کی مذمت کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ پندرہ اگست کو خواتین کی عزت و احترام کی جو باتیں کہی تھی، اسے تمام لوگوں نے غور سے سنا تھا، اس ریاست سے نریندر مودی کا تعلق ہے۔ اس کی حکومت نے ایک خاتون کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے مجرمین کو رہا کر دیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ سے اپنی تقریر میں خواتین کی عزت و احترام کی جو باتیں کہیں، اس کا عملی ثبوت گجرات حکومت نے بلقیس بانو کے مجرمین کو رہا کر کے دے دیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما رکن اسمبلی شکیل احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے بلقیس بانو کیس کے مجرمین کو رہا کر نے کے بعد ان کی سرعام ستائش کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ان کے یہاں عورتوں کا کیا احترام ہے۔ عدالت نے ان تمام مجرمین کو عمر قید کی سزا سنائی تھی لیکن گجرات حکومت نے انہیں رہا کر دیا۔ یہ بی جے پی کی سوچ کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی میں جو مجرمانہ عمل کر کے جائے گا تو وہ صاف ستھرا ہو کر نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:JDU MLC Afaq Alam مسلمانوں کے مسائل ہرحال میں حل ہوں گے :آفاق عالم


شکیل احمد خان نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ انصاف کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے مگر لوگوں کی آواز خاموش ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی مسلسل اس پر احتجاج کر رہے ہیں، مگر ضرورت ہے دوسری پارٹیوں کے رہنما بھی سامنے آئے اور اس جابرانہ فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں۔ اگر آج اس پر آواز نہیں اٹھی تو معاشرے میں ایک غلط پیغام جائے گا کہ کوئی بھی مجرمانہ عمل کر کے خود کو محفوظ سمجھے گا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details