یک روزہ دورے پر بہار کے بکسر پہنچے کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا کا ضلع گیسٹ ہاؤس میں پارٹی کارکنان نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔
ضلع کے دونوں کانگریس اراکین اسمبلی نے گلدستہ دے کر ان کا استقبال کیا۔
کانگریس کے ریاستی صدر نے اس موقع پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پورے بہار میں جرائم کا گراف بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے 15 سال پرانے لالو پرساد یادو کے دور سے موجودہ دور کا موازنہ کر رہے ہیں۔
ریاستی صدر کانگریس نے کہا کہ سال 2005 سے اب تک ان کی ہی حکومت رہی ہے۔ اس کے باوجود وہ موجودہ بہار کی بات نہیں کررہے ہیں۔
ریاستی صدر مدن موہن جھا نے کہا کہ نتیش کمار اپنی کرسی بچانے کے لئے اب تک کابینہ میں توسیع نہیں کرسکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12 کی ڈیٹ شیٹ جاری کی
انہوں نے وزیر اعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب حکمران کمزور ہوجاتا ہے تو وہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے دوسرے پر الزام لگا دیتا ہے۔ سوال پوچھنے والے لوگوں پر اپنا غصہ نکالتا ہے۔