اردو

urdu

ETV Bharat / state

ED Searches Houses of Lalu’s Family تیجسوی یادو پر سی بی آئی، ای ڈی کی کاروائی سے کانگریس اور راجد چراغ پا

بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر و راجد کے سینئر رہنما ادے نارائن چودھری نے کہا کہ بہار میں جب سے تیجسوی یادو اور نتیش کمار متحد ہوئے ہیں تب سے مودی حکومت کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے اور یہ سب انتقامی جذبے کے تحت کارروائی ہو رہی ہے۔

کانگریس اور راجد چراغ پا
کانگریس اور راجد چراغ پا

By

Published : Mar 11, 2023, 8:15 PM IST

کانگریس اور راجد چراغ پا

پٹنہ: سی بی آئی کے ذریعہ سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو پر کارروائی کئے جانے کے بعد بہار میں عظیم اتحاد حکومت میں شامل راجد سمیت دوسری حلیف پارٹیوں نے بھی سی بی آئی کے اس اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی بی جے پی لیڈران کے گھر کا راستہ بھول گئی ہے کیا؟ بہار میں جب سے عظیم اتحاد کی حکومت بنی ہے تب سے مرکزی حکومت سی بی آئی اور ای ڈی کا غلط استعمال کر عظیم اتحاد کو جھکانا چاہتی ہے مگر انہیں نہیں معلوم یہ لالو یادو کا خاندان ہے، تیجسوی یادو بھی انہیں کے بیٹے ہیں جو اس طرح کی کارروائی سے کبھی جھکیں گے نہیں بلکہ عوام کی حمایت ہی مل رہی ہے کیونکہ عوام بھی مرکزی حکومت کے اس کھیل کو سمجھ رہی ہے۔ تیجسوی یادو کو آج زمین برائے ملازمت گھوٹالہ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے دہلی میں سی بی آئی ہیڈکوارٹر بلایا گیا تھا۔ اس سے قبل انہیں 4 فروری کو بھی سمن جاری کیا گیا تھا۔

ای ڈی کی اس کارروائی کے بعد کانگریس کے ریاستی ترجمان راجیش راٹھور مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب پانی سر سے اوپر ہوتا جا رہا ہے۔ تیجسوی یادو کے والد لالو یادو کچھ دنوں قبل گردے کا ٹرانسپلانٹ کرا کے واپس لوٹے ہیں، ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کی صلاح دی ہے اس کے باوجود سی بی آئی انہیں ہراساں کر رہی ہے. یہی نہیں انہوں نے کہا تیجسوی یادو کی حاملہ اہلیہ و ان کی بہن تک کو پریشان کر رہی ہے۔ مودی حکومت جتنی بھی کاروائی کرانی ہے کرا کے مگر بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت اٹوٹ ہے اور مودی کے اس طوطے سے نہیں ڈرے گی۔

ادھر بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر و راجد کے سینئر رہنما ادے نارائن چودھری نے کہا کہ ہم نے ایمرجنسی کا تاریک دور بھی دیکھا ہے مگر یہ ایمرجنسی سے بھی بڑھ کر رہے۔ ایمرجنسی کے وقت بھی اس قسم کی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی تھی۔ بہار میں جب سے تیجسوی یادو اور نتیش کمار متحد ہوئے ہیں تب سے مودی حکومت کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے اور یہ سب انتقامی جذبے کے تحت کارروائی ہو رہی ہے. ادے نارائن چودھری نے کہا کہ لالو یادو کی طبیعت صحیح نہیں ہے، اگر اس درمیان ان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو اس کی پوری جوابدہی مرکزی حکومت کی ہوگی. بی جے پی اب اتنی نچلی سطح پر آکر سیاسی جنگ لڑے گی ہم نے سوچا نہیں تھا. بی جے پی کے خلاف ہماری لڑائی نظریاتی ہے اور یہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی سطح پر جائیں ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ لالو یادو اور ان اہل خانہ بھی آخری سانس تک یہ لڑائی لڑیں گے اور ہم جیسے ہزاروں کارکنان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details