اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2023حج بھون پٹنہ میں ضلع کے عازمین کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد - پٹنہ خبر

پٹنہ حج بھون میں منعقد تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے امارت شرعیہ کے نائب ناظم مولانا مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے کہا کہ سفر حج میں عازمین حج کو ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے جسے یہاں بتایا جا رہا ہے. حجاج کرام تربیتی کیمپ کے علاوہ خود سے بھی مطالعہ کریں اور اسے نوٹ کرتے رہیں۔

تربیتی کیمپ کا انعقاد
تربیتی کیمپ کا انعقاد

By

Published : May 2, 2023, 10:36 AM IST

تربیتی کیمپ کا انعقاد

پٹنہ : بہار ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے حج 2023کے لئے پٹنہ ضلع کے عازمین حج کا تربیتی کیمپ ہارڈنگ روڈ واقع عبدالقیوم انصاری آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ تربیتی کیمپ میں پٹنہ ضلع کے 720 عازمین شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز قاری صدیق کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تربیتی کیمپ میں علماء کرام اور حج ٹرینرس حضرات نے حج کی اہمیت و افادیت، فرائض و واجبات، حج کے پانچ ایام، منی،عرفات، مزدلفہ،رمی جمار،قربانی،حلق طوافِ زیارت اورطوافِ وداع، مسجد نبوی کی حاضری اورمدینہ منورہ کے مقاماتِ مقدسہ کی زیارت،عمرہ کا مکمل طریقہ،مکہ مکرمہ میں دورانِ قیام ضروری اعمال،افادیت واہمیت، احرام کی شرائط اورپابندیاں اورحج و عمرہ کے درمیان عمومی غلطیاں اور کوتاہیاں،سفرِ حج پرروانگی،سامانِ ضرورت،انتظامی امور،ریال اورسِم کارڈسے متعلق تفصیلات،صدق نیت واخلاصِ عمل: اہمیت وفضیلت،جنایات و خواتین کے مسائل،سفرِ حج سے واپسی کے بعدکی زندگی، اعمال اورضروری ہدایات اورانتظامی امور سے متعلق موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔

سفر حج سے واپسی کے بعد کی زندگی اور حجاج کرام کے اعمال کیسے ہوں اس پر روشنی ڈالتے ہوئے انجینئر شمیم احمد نے رقت آمیز خطاب کیا۔ بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیف اکزکیوٹیو آفیسر محمد راشد حسین نے انتظامی امور اور دوران سفر احتیاطی تدابیر پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے عازمین حج کو ضروری باتیں بتائیں۔خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبد الحق نے تربیتی جلسہ میں تشریف لائے تمام عازمین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان سے گزارش کی کہ محض ایک دن کے تربیتی جلسہ سے حج کا مکمل نظام سمجھنا مشکل ہے۔ لہذا آپ تمام عازمین و جہاں تک ممکن ہوزیادہ سے زیادہ حج کے ارکان، فرائض، واجبات دوران سفر احتیاطی تدابیرکے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کا مقدس سفر آسان ہو۔

مزید پڑھیں:Training Camp for Hajj Pilgrims: عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری و تربیتی کیمپ
تربیتی اجلاس سے مولانا مفتی امجد رضا، مولانا ثناء المصطفیٰ نوری، مفتی عبید اللہ قاسمی، مولانا ایوب نظامی قاسمی اورمولانا سید لطف اللہ قادری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔تربیتی اجلاس کی نظامت کے فرائض مولانا ایوب نظامی قاسمی نے انجام دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details