اردو

urdu

By

Published : Nov 29, 2019, 8:20 PM IST

ETV Bharat / state

سادھوی پرگیہ کے خلاف شکایت درج

ریاست بہار کے ضلع مظفرپور کے سی جی ایم کورٹ میں رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

سادھوی پرگیا کے خلاف شکایت درج
سادھوی پرگیا کے خلاف شکایت درج

یہ شکایت سماجی کارکن ایم راجو نیر نے درج کرائی ہے۔ عدالت نے ان کی شکایت کو درج کر لیا ہے۔ اس سے متعلق 12 دسمبر 2019 کو سماعت ہوگی۔ راجو نے بتایا کہ 26 نومبر 2019 کو دیگر چینلوں پر دکھایا گیا کہ ایوان میں سادھوی پرگیا نے بابائے قوم گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے ملک پرست بتایا۔

ایم راجو نییر نے کہا کہ سادھوی کے اس بیان سے انہیں تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ سادھوی کے اس طرح کے بیان سے ملک کے لوگوں کو بھی تکلیف ہوئی ہے۔ سادھوی کا بیان ملک کو بانٹنے والا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سادھوی کو جلد سے جلد ان کے عہدے سے برخاست کیا جائے۔

سادھوی پرگیا کے خلاف شکایت درج

ان کا کہنا تھا کہ اگر بی جے پی ان کو بنیادی رکنیت سے برخاست نہیں کرتی ہے تو عوام سڑک پر اترے گی اور مظاہرہ کرے گی۔

خیال رہے کہ مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ اور بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ذریعہ پارلیمنٹ میں گوڈ سے کو محب وطن قرار دیئے جانے سے جاری گھمسان کے دوران آج پارلیمنٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، میں مہاتما گاندھی کا احترام کرتی ہوں۔

بھوپال کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ جب سے سیاست میں آئی ہیں تب سے اپنے متنازع بیانات کے سلسلے میں سرخیوں میں رہی ہیں۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے نتھو رام گوڈسے کو محب وطن کہا تھا جس پر بی جے پی کو چاروں جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حالانکہ بی جے پی نے سادھوی پر فوراً کاروائی کرتے ہوئے انہیں دفاعی امور کی پارلیمانی کمیٹی سے نکال دیا ۔وہیں بی جے پی کی اعلی قیادت ان کے اس بیان سے اپنے آپ کو الگ کررہی ہے جبکہ سادھوی پرگیا کی حمایت میں کچھ بے جے پی رہمناؤں کے بیان آرہے ہیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں پرگیہ کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گوڈسے کو محبت وطن کہنا تو دور ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

وہیں بی جے پی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کی سخت تنقید کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ آج پارلیمنٹ میں معافی مانگ لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details