اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویشالی میں آر جے ڈی اور ایل جے پی آمنے سامنے - آر جے ڈی اور ایل جے پی

بہار میں اس بار کے لوک سبھا انتخابات میں چھٹے مرحلے کی ہائی پروفائل سیٹوں میں شمار ویشالی میں راشٹریہ جنتا دل کی ساکھ بچانے اترے سابق مرکزی وزیر رگھونش پرساد سنگھ اور لوک جن شکتی پارٹی کا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے سابق رکن اسمبلی وینا سنگھ زور آزمائی کر رہی ہیں۔

ویشالی میں آر جے ڈی اور ایل جے پی آمنے سامنے

By

Published : May 10, 2019, 3:20 PM IST

دونوں کے درمیان یہاں راست مقابلہ ہے۔

بہار میں چھٹے مرحلے کے تحت 12 مئی کو والميكی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان اور مہاراج گنج میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ویشالی آر جے ڈی کے قدآور لیڈر اور سابق مرکزی وزیر رگھونش پرساد سنگھ کا سیاسی گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

اسی سیٹ پر مسٹر سنگھ نے مسلسل پانچ بار کامیابی حاصل کی ہے، اگرچہ سال 2014 کے انتخابات میں وہ اس سیٹ پر جیت حاصل نہیں کرپائے تھے ۔

ایل جے پی کے راما کشور سنگھ نے اس حلقے سے مسلسل پانچ بار رکن پارلیمنٹ رہنے والے آر جے ڈی کے امیدوار رگھونش پرساد سنگھ کو شکست دیکر ان کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا تھا۔

آر جے ڈی کے ٹکٹ پر ایک بار پھر رگھونش پرساد سنگھ انتخابی میدان میں ہیں وہیں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جانب سے ایل جے پی کے ٹکٹ پر ایم ایل سی دنیش سنگھ کی بیوی اور سابق ممبر اسمبلی وینا سنگھ امیدوار بنائی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details