اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوئلے کی قلت سے این ٹی پی سی کہلگاﺅں کا ایک یونٹ بند - این ٹی پی سی کہلگاﺅں میں کوئلے کی قلت

ریاست بہار میں ضلع بھاگلپور کے کہلگاﺅں میں واقع بجلی پیدا کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹیڈ کے 2 ہزار 3 سو 40 میگا واٹ کی صلاحیت والے بجلی پلانٹ میں کوئلے کی کمی سے 2 سو 10 میگاواٹ کی ایک اکائی آج بند ہوگئی۔

کوئلے کی قلت سے این ٹی پی سی کہلگاﺅں کا ایک یونٹ بند

By

Published : Sep 29, 2019, 9:36 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:43 PM IST

پلانٹ کے چیف جنرل منیجر ایس گوری شنکر نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے ایسٹرن کول فیلڈ ( ای سی ایس ) کے راج محل پروجیکٹ میں کانکنی متاثر ہونے کی وجہ سے وہاں سے کہلگاﺅں بجلی پلانٹ کو وافر مقدار میں کوئلے کی سپلائی نہیں ہو پارہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کوئلے کی شدید قلت کی وجہ سے تین ۔ چار دنوں میں اس پلانٹ کی سبھی ساتوں اکائیوں کو کم لوڈ پر چلایا جارہا ہے۔

گوری شنکر نے بتایا کہ دو دنوں سے راج محل پروجیکٹ سے کوئلے کی سپلائی نہیں ہونے کی وجہ سے پلانٹ کے اسٹاک میں محفوظ کوئلے کی کھپت سے وہاں کی صورتحال نازک بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئلے کی مسلسل کمی سے 2 سو 10 میگاواٹ والی تیسری اکائی کو آج بند کر دیا گیا ہے ۔

گوری شنکر نے بتایاکہ اس بحران سے نمٹنے کیلئے ایسٹ سینٹرل ریلوے کے ذریعہ مغربی بنگال کے پانڈیشور کان سے کوئلے کی طلب کی گئی ہے ۔ پلانٹ کی سبھی چھ اکائیوں کو کم لوڈ پر چلاتے ہوئے قریب 1300 میگاواٹ بجلی کی پیدوار کی جارہی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ پلانٹ کی سبھی اکائیوں کے چلانے کیلئے روزانہ قریب 45 ہزار میٹرک ٹن کوئلے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ لیکن ای سی ایل کے توسط سے دو دنوں میں نا کے برابر کوئلہ مل رہا ہے۔

جنرل منیجر نے کہاکہ اگر پلانٹ میں جاری کوئلے کی کمی جلد نہیں پوری ہوتی ہے تو اور بھی اکائیاں بند ہوسکتی ہیں۔ پلانٹ کو وافر کوئلہ دستیاب کرانے کیلئے ایسٹ سینٹرل ریلوے کو کہا گیا ہے۔

دریں اثناء ای سی ایس کے سرکاری ذرائع نے بتایاکہ راج محل کے اوپن کانوں میں بارش کے پانی کے داخل ہوجانے کی وجہ سے وہاں کوئلے کی پیدوار متاثر ہوگئی ہے ۔ بارش رکنے کے بعد ہی یہاں سے کوئلہ کی سپلائی کہلگاﺅں بجلی پلانٹ کو بہتر طریقے سے ہونے کا امکان ہے ۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details