ضلع گیا کی تعلیمی اعتبار سے پوزیشن کافی اچھی ہے، یہاں مگدھ یونیورسٹی جو ریاست کی بڑی یونیورسٹیوں میں ایک ہے۔ کالج اور اچھے اسکولوں کی بھی تعداد اچھی خاصی ہے، تاہم اقلیتی طبقے کی آبادی کے لیے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانے کے لیے کوئی سینٹر موجود نہیں تھا، لیکن اب گیا کی تاریخی مسجد جامع مسجد نے اس کمی کو دور کردیا ہے، کل (16 جون) کو سول سروسز کی تیاری کے لیے کوچنگ کا باضابطہ افتتاح ہوگا۔Gaya Jama Masjid
جامع مسجد کمیٹی کے صدر پروفیسر حبیب احمد نے کہا کہ جامع مسجد، چونکہ آمدنی دیگر مساجد سے بہتر ہے، یہاں چار پانچ لاکھ روپے سالانہ آمدنی صرف مسجد املاک پر بنی بازروں سے ہے۔ جامع مسجد کی سابقہ کمیٹیوں نے بھی قوم کی بہبود اور تعاون کے لیے کام کیا ہے۔ اسی کو اپناتے ہوئے اس کمیٹی نے ایک بڑی پہل کی ہے۔ سو کے قریب لڑکے و لڑکیاں تیاری کریں گی اور ان کو پڑھانے کے لیے پٹنہ کے ماہرین کی بھی مدد لی گئی ہے، خاص طور پر حج بھون پٹنہ کی جانب سے بڑا تعاون ہے۔