اردو

urdu

وزیرآعلی کا سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سیلاب متاثرہ علاقے کا جائزہ لینے کے لیے ضلع دربھنگہ کے علی نگر اسمبلی حلقے کا دورہ کیا۔

By

Published : Jul 21, 2019, 7:56 PM IST

Published : Jul 21, 2019, 7:56 PM IST

وزیرآعلی کا سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ

علی نگر میں آر جے ڈی کے رکن اسمبلی عبدالباری صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ان کے گھر ناشتہ کیا۔

وزیرآعلی کا سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ

وزیراعلیٰ نے وہاں سیلاب متاثرہ علاقے میں جاری راحت رسانی کا جائزہ لیا۔وہ پندرہ منٹ تک وہاں رکے۔

وزیراعلیٰ نے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ اور خاموشی سے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر پٹنہ کے لیے روانہ ہوگئے۔

وزیراعلیٰ کے آر جے ڈی حلقے میں جانے اور عبدالباری صدیقی کی ملاقات سے سیاسی حلقوں میں چہ مگیوئیاں ہو رہی ہیں۔

مقامی رہنماؤں کی جانب سے اس ملاقات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور کہا جا رہا ہے، دونوں رہنما ایک شروعات کرنا چاہتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے نتیش کمار سے ذاتی تعلقات ہیں، اس لیے وہ عبدالباری صدیقی کی قیام گاہ پر گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details