وزیراعلی نے دورہ سے قبل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افسران سے جائزہ لیا۔
وزیر اعلی نتیش کمار کا گیا دورہ وزیراعلی نتیش کمار ہیلی کاپٹر سے گیا پہنچیں گے ۔
یہاں وہ گیا کے موہڑا بلاک کے تیتر گاوں کے ڈیم اور مانپور کے آبگلہ کے پانی ذخیرہ کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعلی کی آمد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
وزیراعلی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جمعہ کو جائزہ بھی لیا۔
واضح ہوکہ ضلع گیا میں پانی کے بحران کو لیکر وزیراعلی نتیش کمار نے گنگا ادروھ یوجنا کی شروعات کی ہے ۔
اس کے تحت گنگا کا پانی راجگیر ہوتے ہوئے گیا نوادہ پہنچایاجائیگا۔
یہاں پانی صاف کرکے ہر' گھر نل کا جل‘ منصوبے کے تحت گنگا کا پانی پہنچایا جائیگا۔
اس کے لئے گیا کے موہرا بلاک میں ڈیم اور مانپور آبگلہ میں پانی کا ذخیرہ کیا جائیگا۔
مانپور آبگلہ واٹر پلانٹ بھی نصب کیا جائیگا۔
محکمہ آبی وسائل کے انجینئروں کےمطابق یہاں ایک پمپ ہاؤس تعمیر کیا جائے گا۔
اس کے ذریعے گنگا کا پانی یہاں ذخیرہ کیا جائے گا تاکہ ضلع گیا کے ان علاقوں میں جہاں پینے کے پانی کی مشکلات کا سامنا ہے وہاں پانی فراہم کیا جاسکے۔
اس کی گنجائش 22 ملین میٹر ہے۔
پائپ لائن کے ذریعہ یہاں سے ضلع گیاکو پانی فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے:رانچی: تیج پرتاپ کی لالو یادو سے ملاقات
اس ڈیم کا رقبہ 1300 میٹر اور گہرائی 32 میٹر ہے۔
کمشنر اسنگبا چوبہ آو نے محکمہ آبی وسائل کے انجینئروں سے اس منصوبے سے متعلق ضروری تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی ہدایت کی کہ اس منصوبے میں کام کرنے والے تمام کارکنوں کو کووڈ 19 کے پیش نظر ماسک فراہم کرکے معاشرتی فاصلے کا خیال رکھوایا جائے۔