اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ نتیش کمار کی دعوت افطار - نتیش کمار

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ریاست کے گورنر لال جی ٹنڈن اور این ڈی اے کے رہنماؤں سمیت کئی افراد نے شرکت کی۔

iftar

By

Published : May 28, 2019, 11:52 PM IST

افطار سے قبل دعائیہ مجلس میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے حصہ لیا اور ریاست میں امن و امان کی دعا کی۔

اس موقع پر علماء نے رمضان کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 'روزے کا مقصد تقویٰ اختیار کرنا ہے۔'

افطار کے وقت وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مہمانوں کی ضیافت کی۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار کی دعوت افطار

نتیش کمار نے کہا کہ 'روزہ پاک عبادت ہے۔ اس گرمی میں روزہ رکھنا خاص بات ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ریاست میں امن وامان برقرار رہے۔ سبھی مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details