اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایجوکیشن محکمہ کے کلرک پر فائرنگ - attacked

بہار میں نالندہ ضلع کے وینا تھانہ علاقہ کے سیہولی پاور گریڈ کے نزدیک بدمعاشوں نے آج ایجوکیشن محکمہ کے کلرک کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔

By

Published : Jun 10, 2019, 6:22 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع ایجوکیشن دفتر کے اسٹبلشمنٹ محکمہ میں کلرک کے عہدہ پر کام کر رہے منوج کمار ہرنوت سے بہار شریف دفتر جارہے تھے تھے تبھی سیہولی پاور گریڈ کے نزدیک ایک موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی کلرک کو بہار شریف صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعدانہیں پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details