اردو

urdu

ETV Bharat / state

Clashes During Exams In Gaya: مرزا غالب کالج میں بی ایڈ امتحان کے دوران ہنگامہ آرائی

شہرگیا میں واقع مرزا کالج میں بی ایڈ B Ed exam کا امتحان دے رہے طلباء اور کالج اسٹاف کے درمیان جھڑپ Clashes During Exams In Gaya ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز نقل اور دوسرے کی جگہ پر امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے طلباء کی حمایت میں کچھ طلباء ہنگامہ کئے۔

clashes-during-examination-in-mirza-ghalib-college-gaya
مرزا کالج میں 'بی ایڈ' امتحان کے دوران ہنگامہ

By

Published : Dec 21, 2021, 4:18 PM IST

شہر گیا میں واقع اقلیتی کالج مرزا غالب کالجکو بی ایڈ B Ed exam امتحان کا مرکز بنایا گیا ہے جہاں نقل پر Clashes During Exams In Gaya ہنگامہ کی طلاع ہے۔ الزام ہے کہ یہاں ایک دوسرے کالج کے نمائندہ نے طلبہ کے ساتھ ملکر پہلے امتحان ہال میں سوال نامہ ایڈمٹ کارڈ کو پھاڑا اور اسکے بعد کالج کے اسٹاف کے ساتھ الجھ گئے، بعد میں کالج اسٹاف بھی ان طلباء پر ٹوٹ پڑے اور پھر جم کر دونوں طرف سے پتھر بازی ہوئی، دونوں طرف کے لوگوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔

ویڈیو


دراصل اس ہنگامہ کی وجہ یہ بتائی گئی کہ گزشتہ روز پیر کو بی ایڈ B Ed exam کے امتحان کے دوران نقل نویسی کرتے ہوئے مختلف بی ایڈ کالج کے 9 طلباء و طالبات پکڑے گئے جنہیں کالج انتظامیہ نے امتحان سے باہر کردیا، تاہم آج طلباء یونین کے نمائندوں کے ساتھ مہیش سنگھ یادو کالج کے ایک رکن جتیندر یادو کالج منتظمہ سے بات کرنے پہنچے اسی دوران جتیندر یادو اپنے طلباء و طالبات کے ساتھ دھرنا پر بیٹھ گئے۔ دھرنا پر بیٹھے طلباء کا کہنا تھا کہ جنہیں سسپینڈ کیا گیا ہے انہیں امتحان دینے کی اجازت دی جائے اور انکے ایڈمٹ کارڈ واپس کیے جائیں۔ اس پر جب بات نہیں بنی تو کچھ لوگ امتحان ہال میں داخل ہو کر دوسرے طلبہ کو امتحان ہال سے نکلنے کو کہنے لگے اور پھر ہنگامہ شروع ہوگیا۔

امتحان ہال میں بیٹھے طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ اچانک کچھ لوگ امتحان گاہ میں داخل ہوئے اور ان کے سوال نامہ و جواب نامہ و ایڈمٹ کارڈ پھاڑ دیے۔ انکے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور انہیں امتحان دینے سے روکا گیا کالج کے اسٹاف نے آکر انہیں ہنگامہ کرنے والوں سے بچایا، جبکہ اس سلسلے میں مہیش سنگھ یادو کالج کے نمائندہ جتیندر کمار یادو نے مرزاغالب کالج کے اسٹاف پر مارپیٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سینٹر کالج " مرزا غالب کالج" کے امتحان کنٹرولر نے متعلقہ کالج سے پیسے مانگے تھے نہیں دیے جانے پر طلبا کو امتحان ہال سے باہر کردیا گیا تھا اسی تعلق سے وہ جاننے کو آئے تھے اور اس دوران ان پر جان لیوا حملہ ہوا ہے'۔


جبکہ کالج کے امتحان کنٹرولر جاوید اقبال کہتے ہیں کہ کل پیر کے روز امتحان کے دوران کچھ طلبہ کے بدلے دوسرے لوگ بیٹھے تھے جو جانچ کے دوران پکڑے گئے تھے۔ آج صبح کچھ لوگ انہیں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت مانگ رہے تھے منع کرنے پر وہ دھرنا پر بیٹھے اور اسکے بعد وہ مشتعل ہوگئے، ہنگامہ آرائی کے دوران پتھراؤ کیا گیا جس میں کالج کا گارڈ زخمی ہوا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ کالج منصفانہ اور نقل سے پاک امتحان کرانے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہوتا ہے اگر کوئی امتحان میں نقل نویسی کرانے کی کوشش کرتا ہے تو کالج اسکو ہرگز برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا اس ہنگامہ کے خلاف پولیس سے شکایت کی گئی ہے۔

اس دوران رام پور تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر ہنگامہ کرنے والوں کو پرسکون کرایاہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details