اس تصادم میں 6 پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
جب کہ گاؤں کے اندر پولیس اہلکار کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ روز گرامین بینک کھرما برانچ کے کسٹمر کیئر سنٹر پر موجود انتظامیہ اور ایک شخص کے درمیان بحث و مباحثہ کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی۔
آپریٹر اور کسٹمر کے مابین پیسوں کے لین دین کے بارے میں تنازعہ پیدا ہوا تھا۔
اس دوران آپریٹر کو شدید مارا پیٹا گیا۔
کسٹمر سروس سینٹر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
وہاں رکھے لیپ ٹاپ اور موٹر سائکل کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
یہ ابتدائی جھڑپ دو گروہوں کے مابین جھگڑے کا سبب بن گیا۔
دونوں طرف بہت سے پتھراؤ جاری ہوا، جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس اہلکار پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی، تاہم اس کوشش میں پولیس کے نصف درجن اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔
سٹی ایس پی یوگیندر کمار ، ایس ڈی ایم راکیش کمار گپتا اور ایس ڈی پی او انوج کمار موقع پر پہنچے اور لوگوں سے امن و شانتی کی اپیل کی۔
حالات کی سنگینی کو دیکھ کر ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن بھی موقع پر پہنچ گئے۔
گاؤں میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے دونوں طرف کے لوگوں سے مل کر امن کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیے:ترکی کی خاتونِ اول سے ملاقات پر عامر خان کے خلاف احتجاج
اس کے علاوہ 25 افراد گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
پورے گاؤں میں 8 مقامات پر پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔
دو مجسٹریٹ سدھیر کمار اور پنکج کمار گپتا کو بھی ضلع سے 100 پولیس اہلکاروں کے ساتھ طلب کر تعینات کر دیا گیا ہے۔
فی الحال گاؤں کے حالات قابو میں ہیں۔