اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام ولاس پاسوان کس اسپتال میں ہیں داخل

بہار کے قدآور سیاسی رہنما رام ولاس پاسوال کے بیٹے اور ایل جے پی صدر چراغ پاسوان نے ٹویٹر کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز ان کے والد کا دل کا آپریشن کیا گیا ہے۔

By

Published : Oct 4, 2020, 1:43 PM IST

image
image

مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کے بانی رام ولاس پاسوان کی طبیعت گزشتہ چند دنوں سے ناساز ہے جس کے سبب انھیں دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ان کے بیٹے چراغ پاسوان نے ایک ٹویٹ میں اس کی اطلاع دی ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ 'گزشتہ کئی دنوں سے پاپا اسپتال میں زیر علاج ہیں، گزشتہ شام اچانک ان کی طبیعت بگڑگئی جس کی وجہ سے دیر رات ان کے دل کا آپریشن کرنا پڑا'۔

چراغ پاسوان نے مزید لکھا ہے کہ ' ضرورت پڑنے پر آئندہ چند ہفتوں بعد ایک اور آپریشن کرنا پڑسکتا ہے، اس مشکل وقت میں میرے اور میرے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے آپ سبھی کا شکریہ'۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان چند عرصے سے علیل ہیں، چراغ پاسوان نے اس قبل بھی اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ کورونا کے دور میں عوام کو کھانے پینے کی تکلیف نہ ہو اس وجہ سے ان کے والد اپنا میڈیکل چیک اپ نہیں کراسکے تھے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت آہستہ آہستہ خراب ہوتی چلی گئی'۔

آئندہ چند دنوں میں ریاست بہار میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، ریاست میں کل اسمبلی کی کل 243 سیٹیں ہیں جس میں سے پہلے مرحلے کے تحت 71 سیٹوں پر انتخاب لڑا جائے گا۔

اس تعلق سے این ڈی اے کی اتحادی جماعت ایل جے پی نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ریاست میں صحیح طریقے سے سیٹیں تقسیم نہیں کی گئیں تو وہ ریاست بھر کی کل 143 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتار سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details