اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم آزادی پر بچوں کی تقریب منعقد نہیں ہوگی - عہدیداروں کو ہدایت

عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں مذہبی تہواروں کی خوشیاں پھینکی پڑی ہیں، اسی طرح اس مرتبہ ملک کا عظیم تہوار 'یوم آزادی ' کا جشن بھی سادگی کے ساتھ ہوگا۔

یوم آزادی پر بچوں کی تقریب منعقد نہیں ہوگی
یوم آزادی پر بچوں کی تقریب منعقد نہیں ہوگی

By

Published : Jul 29, 2020, 4:27 PM IST

یوم آزادی کی پرچم کشائی تقریب تواسی شان وشوکت اور جوش وخروش کے ساتھ ہوگی تاہم اس مرتبہ یوم آزادی کی تقریب کے گواہ چند افراد ہی ہونگے ، ساتھ ہی اس موقع پر منعقد ہونے والی متعدد تقریبات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے ، خاص طورسے روایت رہی کہ یوم آزادی کے موقع پر کھیل ، ثقافتی پروگرام ، بچوں کا انعامی مقابلہ وغیرہ ہوتے ہیں جوکہ اس مرتبہ منعقد نہیں ہونگے۔

یوم آزادی کی تقریب کو لیکر ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ کی صدارت میں میٹنگ ہوئی،جس میں اسی خوشی ، جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ماحول میں یوم آزادی منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن کووڈ ۔19 کے پیش نظر یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ پرچم کشائی تقریب میں زیادہ لوگوں کو مدعو نہیں کیاجائے ۔

جسمانی فاصلے پر عمل درآمد ہوتے ہوئے ماسک کے استعمال کو تمام افراد کے لئے لازمی قرار دیں۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال یوم آزادی کے موقع پر پنچایت سطح سے لے کر ضلعی سطح تک بچوں سے متعلق پروگراموں کو شامل نہ کیا جائے۔

محکمہ تعلیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے 'آن لائن کوئز مقابلہ ' مضمون نویسی ، پینٹنگ ودیگر پروگرام کا انعقاد کریں۔

نیز نہرو یووا کیندر ، این ایس ایس کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی عوامی مفاد سے متعلق بیداری پروگراموں کو آن لائن منعقد کریں ۔

کھیل و ثقافتی پروگراموں کو ضلعی سطح سے لے کر پنچایت سطح تک منسوخ کردیا گیا ہے ۔ 13 سے 15 اگست 2020 ء تک حب الوطنی سے متعلق تاریخی ثقافتی اور موجودہ موضوعات پر پیغامات سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جائیں گے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر کو ایک ٹیم تشکیل دے کر کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق ضروری پیغامات 13 سے 15 اگست 2020 ء تک پبلسٹی گاڑی کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں کورونا فائٹروں جیسے صفائی کے اہلکار ، پیرامیڈیکل عملہ ،ڈاکٹر اور وہ اہلکار جنہوں نے کووڈ 19 سے متعلق عمدہ کام انجام دیا ہے انہیں اعزاز بخشاجائیگا اس مرتبہ میٹرک اور انٹر امتحان میں ڈسٹرکٹ ٹاپر میں پہلا ، دوسرا اور تیسرا پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات اور سرٹیفکیٹ تقریب میں دینے کے بجائے گھر پر بھیجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال گاندھی میدان اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب سمیت پرکشش پریڈ ہوگا ، جس میں ایس اے پی ، بی ایم پی ، ڈی اے پی ، سی آر پی ایف ، ایس ایس بی ، ہوم گارڈز ، ریزرو فورس شامل ہوں گی۔ 05 سے 13 اگست تک پریڈ کی ریہرسل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے 13 اگست کو حتمی مشق ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details