اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: ذات کی بنیاد پر مردم شماری چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ نتیش کمار - مردم شماری چاہتے ہیں وزیراعلٰی نتیش کمار

بہار میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کی حمایت میں ہیں۔'

Chief Minister Nitish Kumar wants a caste-based census
Chief Minister Nitish Kumar wants a caste-based census

By

Published : Jul 25, 2021, 10:32 AM IST

ریاست بہار میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کا معاملہ سرگرم ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بہار: ذات کی بنیاد پر مردم شماری چاہتے ہیں وزیراعلٰی نتیش کمار

بہار میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کی حمایت میں ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم لوگوں کا ماننا ہے کہ ذات کی بنیاد پر مردم شماری ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں بہار قانون ساز اسمبلی نے 18 فروری 2019 اور دوبارہ 27 فروری 2020 کو اتفاق رائے سے اس کی تجویز پاس کرکے مرکزی حکومت کو بھیجا تھا۔'

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کو اس پر دوبارہ غور کرنا چاہئے ہم لوگ اس کے حق میں ہیں۔ اس مردم شماری سے تمام برادریوں کے لئے منصوبہ بنے گا جس سے ان کی ہمہ جہت ترقی کا راستہ ہموار ہوگا۔'

یہ بھی پڑھیں: PM in Man Ki Baat: وزیراعظم آج من کی بات کے ذریعہ قوم سے خطاب کریں گے

انہوں نے کہا کہ 'سنہ 2010 میں اس طرح کی مردم شماری ہوئی تھی لیکن کام بہتر طریقے سے نہیں ہوسکا تھا۔ سنہ 2013 میں بھی اسی طرح کیا گیا تھا جس کو شائع نہیں کیا گیا۔'

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مزید کہا کہ 'ایک بار بہتر طریقہ سے ذات کی بنیاد پر مردم شماری ہوجائے تو درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل کے علاوہ پسماندہ برادریوں کی صحیح تعداد کا پتہ چل جائے گا اور ان کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا نفاذ ہوگا جس سے ان کی ترقی ہوسکے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details