اردو

urdu

Dr Faruque Ali گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جلوسوں میں تبدیلی

چھپرہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی نے کہاکہ وہ برسوں سے محرم سینٹرل کمیٹی کے کنوینر رہے ہے، اس لئے تمام چیزوں کو باریکی سے دیکھتے ہیں۔ پہلے لوگ کرتب دیکھاتے تھے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔

By

Published : Aug 1, 2023, 11:59 AM IST

Published : Aug 1, 2023, 11:59 AM IST

ETV Bharat / state

Dr Faruque Ali گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جلوسوں میں تبدیلی

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جلوسوں میں تبدیلی آئی
گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جلوسوں میں تبدیلی آئی

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جلوسوں میں تبدیلی آئی

دربھنگہ: ہندوستان کی دوسری ریاستوں کی طرح بہار کے ضلع بھاگلپور سمیت اضلاع میں ادب و احترام کے ساتھ محرم کے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس اور تعزیے نکالے گئے، لیکن بدلتے وقت کے ساتھ محرم کے جلوس میں بہت سی تبدیلی آئی ہے۔ روایتی ڈھول تاشے کی جگہ ڈی جے اور اس طرح کے موسیقی کے آلات نے لے لی ہے۔جلوس میں شامل لوگ یا بچے ہتھیاروں اور لاٹھیوں سے کرتب دکھانے کی بجائے اچھل اور رقص کرتے نظر آتے ہیں۔

اس سلسلے میں چھپرہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی نہ صرف تعلیمی میدان سے وابستہ ہیں بلکہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔گزشتہ دو دہائیوں سے وہ محرم سنٹرل کمیٹی کے کنوینر ہیں جن کا کام محرم کے موقع پر امن و قانون بحال رکھنے میں ضلع انتظامیہ کا تعاون کرنا ہے۔

ڈاکٹر فاروق علی کا کہنا ہے کہ در اصل محرم کا جلوس برادران وطن کے تہواروں سے ماخوذ ہے۔ اس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، لیکن پہلے جلوس کے موقع پر لوگ جگہ جگہ کرتب دکھاتے تھے لیکن بدلتے وقت کے ساتھ اس کی ہیئت میں بھی تبدیلی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Muharram Processions گیا ضلع اور اطراف میں محرم کی تقریبات کا پر امن اختتام

انہوں نے کہا کہ محرم سنٹرل کمیٹی شہر کے سبھی اکھاڑا کے لوگوں کو مہذب طریقے سے نوحہ خوانی کرتے ہوئے، صلات و سلام ورد کرتے ہوئے جلوس نکالنے کے لیے باور کراتی ہے لیکن نئے زمانے کے بچے جنہیں نہ اسلام میں دلچسپی ہے اور نہ ہی مسلمانوں سے، وہ اپنی روایات کو پامال کر رہے ہیں۔ لہذا اس میں اصلاح لانے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details