ارریہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بطور وزیر اعلی ساتویں بار حلف برداری لیا، جس کا جشن ارریہ کے آزاد نگر میں جدیو کی رکن اسمبلی امیدوار شگفتہ عظیم کی قیادت میں جدیو کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر منائی۔
اس موقع پر جدیو کارکنان نے آتش بازی کی اور ایک دوسرے کو رنگ لگا کر خوشی کا اظہار کیا. نتیش کمار کی حلف برداری سے خواتین بھی کافی جوش و خروش میں نظر آئیں اور نتیش زندہ باد کے نعرے لگائے۔
جدیو امیدوار شگفتہ عظیم نے کہا کہ 'آج خوشی کا موقع ہے. ہم لوگوں نے جو عہد کیا تھا آج وہ پورا ہو رہا ہے. نتیش کمار آج بہار کے ترقیاتی شخص کے شکل میں جانے جاتے ہیں۔ ان کا کام ہی ان کی پہچان ہے.
انہوں نے کہا کہ یہ الگ بات ہے کہ ووٹ شماری سے قبل عظیم اتحاد کے لوگوں نے ماحول کچھ اور بنانے کی کوشش کی تھی مگر یہاں کی عوام سمجھ دار ہے اس نے اپنا فیصلہ جو سنایا ہے وہ بہار کے حق میں ہے.
شگفتہ عظیم نے کہا کہ 'سیمانچل کے لئے اس سے زیادہ خوشی اور کیا ہوگی کہ ہمارے بغل کے ضلع کٹیہار سے نائب وزیر بنائے جارہے ہیں. اس سے سیمانچل کی ترقی میں اور بھی اضافہ ہوگا اور جو کام باقی ہے وہ جلد از جلد پورے ہوں گے۔
شگفتہ عظیم نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بھاجپا کو زیادہ سیٹ آنے سے جدیو کمزور ہوگی جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ہمارا اتحاد اصول کی بنیاد پر ہے. ہم لوگوں میں پہلے سے ہی کمٹمنٹ تھا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہی ہوں گے تو وہ آج حلف لے رہے ہیں۔