کلال برادری نے گنتی رپورٹ پر اٹھایا سوال گیا:بہار میں مسلم کلال عراقی کو ہندو برادری میں گنتی کیے جانے پر مسلمانوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ گیا شہر میں کلال عراقی برادری کی آج نوجوان رہنماء و مقامی کاؤنسلر نیئر احمد کی قیادت میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا.اس میں ذات کی بناء پر گنتی میں کلال برادری کو اکثریتی آبادی کی مختلف برادریوں میں گنتی کیے جانے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
۔اس دوران رہنماوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس برادری کی گنتی مسلم آبادی میں کی جائے ،اگر حکومت اُنکے مطالبے پر غور فکر نہیں کرتی ہے تو آگے احتجاج کیا جائے گا اور قانونی لڑائی لڑی جائے گی ، کلال عراقی برادری کے تحریک کار محمد علی کلال نے کہاکہ برادری کے ساتھ تو پوری طرح ناانصافی برتی گئی ہے۔
اس برادری کا سروے میں نام و نشان مٹ گیا ہے جبکہ جن برادریوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے اس میں کلال کی آبادی سب سے زیادہ ہے اور اسی وجہ سے اس زمرے کی فیصد زیادہ ہوئی ہے ۔کلال ، عراقی کی کتنا فیصد آبادی ہے اس کا پتہ ہی نہیں چل رہا ہے۔اگر کلال کا فیصد مسلمانوں کی کل آبادی میں جوڑ دیا جائے تو بہار میں مسلمانوں کی آبادی 17.7088 نہیں بلکہ 19 فیصد کے قریب ہو جائے گی۔
اس حوالہ سے آفاق احمد کہتے ہیں کہ حکومت کو چاہئے کی کلال کو بنیا زمرے سے نکال کر مسلم ذاتی میں شمار کرے۔ایسے تو ایک بڑی مسلم آبادی کا اسلامی وجود خطرے میں پڑ جائے گا اور اس سے سماجی ومذہبی انصاف نہیں ہوگا ، وزیراعلی نتیش کمار نے جس نیت اور ارادے کے ساتھ کہ سماجی انصاف ہو وہ تو فوت ہوجائے گا اسلیے اس پر حکومت کو غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔
جبکہ ایک اور رہنماء لال بابو نے کہاکہ کلال برادری اور مسلمانوں کے رہنماؤں کو اس کی فکر کرنی چاہئے، یہ صرف کسی ایک برادری کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ پوری مسلم کمیونٹی کا معاملہ ہے ۔مسلمانوں کی آبادی بڑھے نہیں اس پر حکومت میں بیٹھے تعصب پرست ذہنیت کے لوگوں کا یہ کارنامہ ہے۔
سنہ 1994میں انکسچر ٹو میں کیا گیا تھا شامل:
کلال برادری اپنے حق حقوق اور خود کو کلوار برادری کے زمرے سے باہر نکالنے کی لڑائی برسوں سے لڑ رہی ہے ، طویل جد و جہد کے بعد سنہ 1994 میں اس برادری کو انیکسچر ٹو میں شامل کیا گیا تھا۔ کلال برادری کے مطالبے کی لڑائی 1985 سے لڑنے والے رہنماء محمد علی کلال نے کہا کہ تعجب کی بات یہ کہ وہ برادری جنکی تعداد سینکڑوں سے بھی کم ہے انکو بھی الگ سے گنا گیا ہے اور پھر انکے عقائد کے مطابق انکے مذہبی زمرے میں رکھا گیا ہے لیکن کلال کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہےاور تعداد واضح نہیں کیے جانے کے ساتھ مذہب سے بھی کاٹ دیا گیا ہے
مسلم آبادی کی فیصد کم کرنے کی ہے سازش:
وارڈ کونسلر نیئر احمد اور دوسرے رہنماء آفاق احمد نے برادری رپورٹ کی مخالفت اور احتجاج کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ رپورٹ میں مسلمانوں کی جو فیصد بتائی گئی ہے وہ کم ہے ، 20 فیصد آبادی ہونی چاہیے ، اس کو کم کرنے کے لیے سازش کے تحت مسلم آبادی سے کلال کو الگ کر دیا گیا تاکہ مسلم آبادی کی فیصد 17 فیصد پر رک جائے ، اگر ان برادریوں کی آبادی جنکی آبادی 30 لاکھ دکھائی گئی ہے ۔اس میں قریب 15 لاکھ کی آبادی کلال عراقی کی ہوگی ، اگر اس کو نکال کر کے مسلم آبادی میں جوڑ دیا جائے تو یہ لگ بھگ 20 فیصد کے قریب پہنچ جائے گا ، ہماری جو مسلمانوں کی آبادی ہے وہ 20 فیصد کے قریب پہنچ جائے گی۔
سیکولر کہلانے والی پارٹی کے رہنماء سے امید نہیں تھی
رہنماوں نے کہاکہ کلال عراقی مسلم آبادی کی تعداد اچھی خاصی ہے لیکن کلال برادری کو بنیا میں جوڑ دیا گیا ۔ سیکولر کہلانے والی پارٹیوں نے ابتدا سے مسلمانوں کا اپنے مفاد میں استعمال کیا ہے ، اس سے بہار میں حکمرانی کرنے والی سیکولر پارٹیاں بھی پیچھے نہیں ہیں ، اگر ایسا نہیں ہوتا تو آج مسلمانوں کی ایک برادری کو ہندؤں میں کیوں شامل کیا جاتا ، مسلمانوں کے لیے ہی پندرہ رکنی کمیٹی کا وجود ہوا لیکن حکومت نے آج تک اس کمیٹی کو تشکیل نہیں کیا ،مسلمانوں کی فیصد بڑھنے پر کہیں مسلم قیادت اور اتحاد کی دہائی دینے والوں کو براہ راست نقصان نہیں ہوجائے اور مسلمان آبادی کے لحاظ سے سیاست میں حصے داری کی کہیں مانگ نا کربیٹھیں اس وجہ سے اس پر غور وفکر کر سیاست سے متاثرکن رپورٹ جاری کی گئی ہے ، آرجے ڈی جے ڈی یو کانگریس کی قیادت والی حکومت سے یہ امید نہیں تھی ، وزیراعلی نتیش کمار اور نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کو پہل کرنی چاہیے
ہوگا بڑا احتجاج
اس حوالہ سے برادری رہنماوں سمیت مسلم آبادی کی دوسری برادریوں کے رہنماوں نے کہاکہ وہ اس حوالہ سے پروٹیسٹ کریں گے، پہلے آر ٹی آئی سبھی ضلع میں ڈال رہے ہیں ۔آر ٹی آئی ڈال کر کے ڈسٹرکٹ وائز ہم لوگ سرکار سے مانگیں گے کہ ہر ضلع کا ہم کو واضح کر کے دیا جائے کہ کلال برادری کی آبادی ہرضلع میں کتنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Caste Census In Bihar 'نتیش حکومت کلال برادری کو بنیا بتا کر مسلم آبادی کی فیصد کو دبانا چاہتی ہے'
اس آبادی کو مسلم آبادی میں کیوں نہیں شامل کیا گیا؟ آگے کیا اس میں سدھار کیا جائے گا ؟ اگر جواب تشفی بخش نہیں ہوا تو ہرضلع میں دھرنا دیا جائے گا اور اسکے بعد پٹنہ میں دھرنا دینے کے ساتھ حکومت کا گھیراو کیا جائے گا، عدالت کا بھی رخ کیا جائے گا اور یر طرح سے آئین میں ملے اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے لڑائی لڑی جائے گی۔