پٹنہ : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بہار کے دار الحکومت پٹنہ میں پھلواری شریف مشتبہ شدت پسندانہ ماڈیول کیس کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کی فنڈنگ سے متعلق معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ اس معاملے میں اب تک 26 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب کہ آٹھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Phulwari sharif Terror Module : ای ڈی، پی ایف آئی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرے گی - پٹنہ پولیس مسلسل تحقیقات کر رہی ہے
پھلواری شریف میں مشتبہ شدت پسندانہ ماڈیول کی سازش کے انکشاف کے بعد این آئی اے، آئی بی اور پٹنہ پولیس مسلسل تحقیقات کر رہی ہے۔ آئے دن نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔
Case registered in delhi ED probe pfi terror funding
منگل کو مشترکہ ٹیموں نے پھلواری شریف ماڈیول کے ایک مبینہ ملزم اطہر پرویز کے موبائل فون کی سی ڈی آر کو اسکین کیا، جس میں بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے فون نمبر اور پتہ کی جانکاری ملی۔ ذرائع کے مطابق پرویز اور ارمان ملک سے پوچھ گچھ کی گئی، ابتدائی طور پر سیکیورٹی حکام کو انہوں نے گمراہ کیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے جب تکنیکی ثبوت ان کے سامنے رکھے تو انہوں نے کچھ حقائق بتائے۔