اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی سنگھ کو انصاف دلانے کے لیے مشعل جلوس

ریاست بہار کے بھاگلپور ضلع میں علم کیمیہ کے استاذ سی بی سنگھ کی خودکشی کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اسی کڑی میں کوچنگ فڈریشن آف انڈیا کے زیر اہتمام بھاگلپور میں کینڈل مارچ نکالا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں طلباء اور معلمین نے شرکت کی اور ضلع انتظامیہ سے ایچ ڈی ایف سی بینک کے منیجر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سی بی سنگھ کو انصاف دلانے کے لیے کینڈل مارچ
سی بی سنگھ کو انصاف دلانے کے لیے کینڈل مارچ

By

Published : Jan 13, 2021, 10:19 PM IST

کینڈل مارچ میں شامل کوچنگ فیڈریشن نے الزام لگایا کہ بینک نے پہلے سی بی سنگھ کو تحریری یقین دہانی کرائی تھی کہ لون کی رقم 2021 تک نہیں مانگی جائے گی۔ اس کے باجود بینک کے لوگ ان کے گھر پہنچ کر وہاں موجود طلباء کے سامنے انہیں گالیاں دیں اور ایک کروڑ روپئے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔

سی بی سنگھ کو انصاف دلانے کے لیے کینڈل مارچ

مظاہرین نے کہا کہ ایچ ڈی ایف سی بینک کے ملازمین کی اذیت رسانی کی وجہ سے ہی سی بی سنگھ خودکشی کرنے پر مجبور ہوئے۔ لہذا بینک کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

کینڈل مارچ کے بعد خلیفہ باغ چوک پر مظاہرین نے بینک کے خلاف نعرے بازی کی۔ مشعل جلوس میں شامل کوچنگ فڈریشن نے الزام لگایا کہ بینک نے روپئے لوٹانے کے لئے ان پر ضرورت سے زیادہ دباؤ بنایا جس کی وجہ سے وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہوئے۔ ان لوگوں نے بینک سے سی بی سنگھ کے گھر والوں کو ایک کروڑ روپئے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔

سی بی سنگھ کو انصاف دلانے کے لیے نکالے گئے اس جلوس میں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے 48 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 83 تیجس خرید کومنظوری دی

واضح رہے کہ سی بی سنگھ بھاگلپور میں کیمسٹری کے معروف ٹیچر تھے۔انہوں نے بینک سے لون لے رکھا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے باعث کوچنگ انسٹی ٹیوٹ بند ہونے کی وجہ سے لون نہیں چکا پا رہے تھے اور چند دنوں قبل انہوں نے خودکشی کر لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details