ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں تیسرے مرحلے میں ہونے والے انتخاب کے لیے آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ آخری دن بھی کئی امیدوار ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کی۔ سب سے اہم پرچہ نامزدگی داخل کرنے والوں میں آر جے ڈی کے موجودہ رکن اسمبلی شاہنواز عالم کے ٹکٹ کاٹے جانے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے نشان پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے پہنچے۔
ارریہ میں آخری دن بھی امیدوار پرچہ نامزدگی کے لیے پہنچے شاہنواز عالم جوکی ہاٹ سے موجودہ رکن اسمبلی ہیں، مگر ان کا ٹکٹ کاٹ کر سرفراز عالم کو دیے جانے کے بعد سے عوام میں تجسّس پایا جارہا تھا جو اب صاف ہوگیا ہے۔
ارریہ میں آخری دن بھی امیدوار پرچہ نامزدگی کے لیے پہنچے ادھر بی جے پی کے ضلع ترجمان راجہ مشرا بھی ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہوکر آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان
راجہ مشرا سکٹی اسمبلی حلقہ سے امیدواری پیش کی تھی جس میں ناکام ہوئے۔ پرچہ داخل کرنے کے بعد راجہ مشرا نے صحافیوں سے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے سے مایوس ضرور ہوں مگر مجھے عوام نے کھڑا کیا ہے۔ عوام کی پوری حمایت کے بعد ہی میدان میں آیا ہوں اور بی جے پی کا ایک ایک کارکن ہمارے ساتھ ہے، ہماری جیت یقینی ہے۔
ارریہ میں آخری دن بھی امیدوار پرچہ نامزدگی کے لیے پہنچے اس کے علاوہ جوکی ہاٹ سے جن ادھیکار پارٹی کے رہنما آفاق انور، آزاد امیدوار مرشد عالم مکھیا، وی آئی پی پارٹی سے محمد لقمان، فاربس گنج سے کانگریس امیدوار ذاکر انور نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کی۔
واضح رہے کہ ارریہ، جوکی ہاٹ، سکٹی اور رانی گنج اسمبلی حلقہ سے اب تک کل 42 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے جبکہ 22 ستمبر تک نام واپسی کی آخری تاریخ ہے۔