ضلع گیا میں بدھ پورنیما کا تین روزہ اجلاس ہفتے کے روز مکمل ہوگیا۔ اس موقع پر ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
سارناتھ سے آئے پروفیسر ناونگ نیگی نے عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بودھ مذہب امن کا مذہب ہے اور اس میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔