ریاست بہار میں کورونا کے مریضوں کو ریسکیو کرنے کے لیے دربھنگہ پولیس نے ماک ڈرل کیا۔ اگر کوئی کورونا مریض ملتا ہے تو موقع پر موجود پولیس اہلکار اور محکمہ صحت کے عملہ کو کیسے اس سے نمٹتے ہیں اس پر تفصیل سے جانکاری دی گئی۔
دربھنگہ میں پولیس کا موک ڈریل پلاسٹک سے بنائی گئی پروٹیکٹیو ڈریس پہن کر دربھنگہ ایس ایس پی کے ذریعہ بنائی گئی پولیس ٹیم کو جیسے ہی کورونا وباء کے مریض کی اطلاع موصول ہو گی یہ ٹیم وہاں پہنچ کر اس مثبت مریض کو اس کے گھر سے ہسپتال تک پہنچا دے گی-
دربھنگہ ایس ایس پی بابو رام کی قیادت میں پولیس اہلکاروں نے ماک ڈرل کا پریکٹس کیا۔ پولیس اور محکمہ صحت کا قافلہ ایمبولینس کے ساتھ لہیریا سرائے تھانہ سے لوہیا چوک، راجیندر پرساد چوک، ٹریفک تھانہ ہوتے ہوئے نیشنل سنیما کے قریب ایک گلی میں پہنچا۔
لہیریا سرائے تھانہ انچارج سینیٹائز کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے ۔ سوشل ڈیسٹینس بناتے ہوئے موقع پر موجود لوگوں کو سینیٹائز کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی احتیاط سے اسے ایمبولینس میں بیٹھا کر لے جایا گیا۔