بہار کے ضلع ارریہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے مرض کی وجہ سے جہاں پورے ملک میں 3 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے ۔ریاستی حکومت سے لیکر ضلع انتظامیہ دن رات عوام کو گھر میں رہنے کی انتباہ کر رہی ہے۔
لاک ڈاؤن کا پرواہ کئے بغیر مکھیا نے کرائی شادی صرف ضرورت کے تحت سماجی دوری اور ماسک لگا کر باہر نکلنے کی بات کہہ رہی ہے۔ اس کے تئیں شہر سے لیکر دیہی علاقوں میں مکھیا اور پنچایت سے منسلک نمائندہ لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں مگر یہ معاملہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موضوع بحث بنا۔ جس پر ضلع انتظامیہ نے نوٹس لیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں سر عام گاؤں کے مکھیا اور سرپنچ کی موجودگی میں سارے قاعدے قانون طاق پر ایک مندر میں شادی کرائی گئی۔
لاک ڈاؤن کا پرواہ کئے بغیر مکھیا نے کرائی شادی ایک روز قبل گاؤں کے بھولا داس نامی نوجوان کی شادی اسی گاؤں کی رہنے والی للیتا کماری سے مقامی لوگ اور مکھیا بسنت کمار اور سرپنچ اویس احمد کی موجودگی میں ہوئی۔
اس شادی میں نہ تو سماجی دوری کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی اس شادی کے لئے ضلع انتظامیہ سے اجازت لی گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دن کے اجالے میں ہوئی شادی کی بھنک قریب کے پولس انتظامیہ کو ہوئی۔ جب مقامی ایک این جی او سماج نیاس نے پولس کو اس کی اطلاع دی تب پولس حرکت میں آئی۔
اطلاع پا کر فاربس گنج کے ایس ڈی پی او منوج کمار پولس اہلکار کے ساتھ رمئی گاؤں پہنچے اور معاملے کی جانچ میں لگ گئے. منوج کمار نے کہا کہ ایک این جی او کی اطلاع پر ہم لوگ یہاں پہنچے ہیں، معاملے کی جانچ ہو رہی ہے، اگر معاملہ صحیح ہوا تو مکھیا سمیت دیگر لوگوں پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔