اردو

urdu

ETV Bharat / state

گھر گھر سروے کیلئے آنگن باڑی کارکنان کی تربیت - گھر گھر سروے کیلئے آنگن باڑی کارکنان کی تربیت

ارریہ میں ضلع کے بلاک ہیڈ کوارٹر میں واقع ڈی آر سی سی بھون میں عالمی کورونا سے نمٹنے کے لئے آنگن باڑی کارکنان، آشا ملازم، ڈبلو ایچ او اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کا مشترکہ میٹنگ ہوئی

گھر گھر سروے کیلئے آنگن باڑی کارکنان کی تربیت
گھر گھر سروے کیلئے آنگن باڑی کارکنان کی تربیت

By

Published : May 2, 2020, 6:09 PM IST

تربیتی کیمپ سے بی ڈی او آشوتوس کمار نے کہا کہ کورونا کی وبا کو ہمیں ایک چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے پولیو مہم جیسے گھر گھر جا کر سروے کرنے کے لئے ضروری تجاویز پیش کیں.

گھر گھر سروے کیلئے آنگن باڑی کارکنان کی تربیت

جبکہ وہاں موجود دیگر افسران اور اہلکاروں نے بھی اس ضمن میں اپنے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے اس وبا سے نمٹنے میں آنگن باڑی ملازم اور آشا ملازم کے کردار کو اہم قرار دیا.

بی ڈی او نے کہا کہ ہماری یہ بھی ذمہ داری ہے کہ بلاک کے علاقے کے تمام مکانات کا قریب سے سروے کر ضلع انتظامیہ کو غیر ملکی و دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کے بارے میں آگاہ کریں، ساتھ ہی سردی، بخار، کھانسی وغیرہ میں مبتلا مریضوں کو طبی معائنہ کے لئے اسپتال میں داخل کرائے.

گھر گھر سروے کیلئے آنگن باڑی کارکنان کی تربیت

اس کے لئے ضروری ہے کہ عوامی نمائندے اس میں ہمارے معاون ہوں اور اپنے علاقے میں آنگن باڑی و آشا ملازم کے کردار سے لوگوں کو آگاہ کریں تبھی ہم اس مہم میں کامیاب ہو سکتے ہیں. اس موقع پر دیگر لوگوں نے بھی تربیتی نقطہ نظر سے اہم گفتگو کی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details