اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں بھوکے آوارہ جانوروں کے لئے کھانے کا انتظام - لاک ڈاؤن میں بھوکے آوارہ جانوروں کے لئے کھانے کا انتظام

ملک میں جاری لاک ڈاؤن سے جہاں ایک طرف عوام پریشان حال ہے، غریب مزدور اور ضرورت مند دیگر مسائل سے دوچار ہے وہیں دوسری جانب اس لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ پریشانی سڑکوں پر گھومنے والے بے حال آوارہ جانور ہیں

لاک ڈاؤن میں بھوکے آوارہ جانوروں کے لئے کھانے کا انتظام
لاک ڈاؤن میں بھوکے آوارہ جانوروں کے لئے کھانے کا انتظام

By

Published : Apr 29, 2020, 11:27 PM IST

بہار کے ضلع ارریہ میں سڑکیں سنسان اور دکان بند رہنے سے آوارہ جانوروں کو بھی کھانے کے لالے پر گئے ہیں۔ پہلے دکان اور ہوٹل کھلے رہتے تھے تو ان آوارہ جانوروں کو پیٹ بھر کھانے کو مل جاتاتھا۔ مگر جب سے لاک ڈاؤن ہے تب سے ان کی بھوک مری جیسی نوبت آ گئی ہے.

لاک ڈاؤن میں بھوکے آوارہ جانوروں کے لئے کھانے کا انتظام
ایسے میں آوارہ جانوروں کے دیکھ بھال اور کھانے کے انتظام کو لیکر جانور طبی یونین کے حکم پر ارریہ کے محکمہ پشوپالن کے ڈاکٹر اور ملازمین آگے آئے ہیں۔
لاک ڈاؤن میں بھوکے آوارہ جانوروں کے لئے کھانے کا انتظام

سڑکوں پر بھوکے گھومنے والے آوارہ جانوروں کو کھانا کھلا رہے ہیں. ڈاکٹر اور ملازمین شہر کے اے ڈی بی چوک، کالی مندی ،زیرو مائل ، چاندنی چوک، مولوی ٹولہ، آزاد نگر ،شیو پوری وغیرہ جگہوں پر گھوم کر آوارہ جانوروں کو ایک جگہ جمع کر کھانا کھلایا.

ضلع پشوپالن افسر ڈاکٹر مکیش کمار مہتا نے بتایا کہ اس لاک ڈاؤن میں انسان کا گزارا کسی نہ کسی شکل میں ہو رہا ہے مگر ان بے زبان جانوروں کے یہ وقت مشکل بھرا ہے، یہ کسی سے مانگ نہیں سکت۔

ان کے لئے کہیں کھانے پینے کا نظم نہیں ہے، اس لئے یونین کے ذریعہ ہم لوگوں نے یہ ایک مہم چلایا ہے کہ شہر میں جہاں بھی بے زبان جانور گھومتے دکھائی دیں گے انہیں کھانا کھلایا جائے گا، یہ مہم لاک ڈاؤن کے ختم ہونے تک چلتا رہے گا.

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details