اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: نو منزلہ عمارت کا سنگ بنیاد - ماروتی آلٹو

یہ پوری طرح سے زلزلہ سے محفوظ عمارت ہوگی اور دربھنگہ میں پہلی 09 منزلہ عمارت تعمیر ہو رہی ہے۔ بالی ووڈ اداکار علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دربھنگہ ضلع میں 9 منزلہ عمارت کی سنگ بنیاد
دربھنگہ ضلع میں 9 منزلہ عمارت کی سنگ بنیاد

By

Published : Nov 10, 2020, 12:21 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بللو پور شہر میں بروز سوموار 09 منزلہ فاطمہ الیاس اپارٹمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں بالی ووڈ اداکار علی خان اس موقع پر بھی موجود تھے۔

دربھنگہ ضلع میں 9 منزلہ عمارت کی سنگ بنیاد

اس 9 منزلہ عمارت کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ زلزلہ سے محفوظ رکھنے کے طریقہ کار پر بنائی جا رہی ہے، اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار علی خان نے کہا کہ میں بہت شکر گزار ہوں سینیئر رہنما علی اشرف فاطمی کا جنہوں نے مجھے اس موقع پر مدعو کیا۔ اس طرح کی پہلی عمارت دربھنگہ میں بننے جا رہی ہے اور یہ قابل تعریف ہے۔ ایسے بنیاد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ یہ پوری طرح سے محفوظ اپارٹمنٹ بننے جا رہا ہے۔

وہیں اس موقع پر فاطمہ الیاس اپارٹمنٹ کی تعمیراتی کاموں کا ذمہ لینے والی کمپنی تیجسوی انفراٹک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ڈائریکٹر رنکوجھا نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر یہ اپارٹمنٹ مسلم طبقے کے لیے بنائی جا رہی ہے جس میں مسجد کی سہولت بھی ہوگی وہیں کمیونٹی ہال، پارکنگ، شاپنگ مال، سیکیورٹی اہلکار اور 24 گھنٹے بجلی، چار لفٹ اور بھی کئی دیگر سہولیات اس میں ہوں گی، 35 لاکھ سے فلیٹ کی بکنگ شروع کی جا رہی ہے۔ ابھی بکنگ کرانے والوں کو ایک ماروتی آلٹو کار بھی گفٹ میں دی جائے گی، یہ پوری طرح سے زلزلہ سے محفوظ عمارت ہوگی اور دربھنگہ میں پہلی 09 منزلہ عمارت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details