لاک ڈاون کے بعد ضلع میں عام زندگی پٹری پر چلنے لگی ہے، خاص طورسے سماجی کاموں کی سرگرمیاں بڑھی ہیں۔ اتوار کو شہر کے گرودووارہ میں خالصہ بلڈ ڈونرس کے ذریعے عطیہ کیمپ لگاکر خون عطیہ کیاگیا۔
اس کا افتتاح ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے شمع روشن کرکے کیا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس موقع پر خون عطیہ کرنے والوں میں شامل آشوتوش کمار اور سنگر کمار سے انکے بلڈ گروپ کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا کہ دونوں کا بلڈ گروپ بی پوزیٹیو ہے۔
جس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے خالصہ بلڈ ڈونر اور روٹری کلب کو مشورہ دیا کہ او پوزیٹیو بلڈ ڈونر کی شناخت کریں اور اس گروپ کے بلڈ کاانتظام رکھیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ کرنا ایک بڑا عطیہ ہے، خون دینے سے تکلیف نہیں ہوتی ہے۔ ہر شخص کو اپنا خون عطیہ کرنا چاہئے۔
ضلعی مجسٹریٹ نے خالصہ بلڈ ڈونر اور روٹری کلب کے ذریعہ گرودوارے کی پہلی منزل کے کمروں میں خون کے عطیہ کیمپ لگائے جانے کاجائزہ بھی لیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ 20 سے 25 سال کے بہت سے نوجوان اپنے خون کا عطیہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کووڈ۔ 19، کورونا وائرس عالمی وبائی مرض سے متاثر ہیں اور لوگوں میں خوف لاحق ہے باوجود کہ ایسے نوجوان بھی ہیں جو اس خوف سے آزاد ہو کر اپنا خون عطیہ کررہے ہیں اور یہ خون ان لوگوں تک پہنچانے میں مدد کررہے ہیں، جنہیں ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں انسانیت کے لئے اس سے بڑی کوئی خدمت نہیں ہوسکتی ہے۔ ضلع گیا کے نوجوانوں سے کہا کہ خون کے عطیہ دینے کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ خون کا عطیہ کرنا بہت ضروری ہے، ہمارے جسم سے عطیہ کیا ہوا خون بہت جلد دوبارہ جسم میں تشکیل پاتا ہے۔
آج ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر گیا کے عوام سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم مل کر اس کورونا وبا کا مقابلہ کریں گے۔ جب بھی آپ اپنے گھر سے نکلیں بغیر ماسک پہنے باہر نہ آئیں، لوگوں کو بھی ماسک پہننے کی ترغیب دیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار اور مذہبی اداروں کے منتظمین لوگوں کو ماسک پہن کر آنے کی درخواست کریں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ ہماری تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے اور انسانیت بہت سارے بحرانوں کا سامنا کرنے کے بعد اس سے نکل آئی ہے اور آج کی تاریخ میں کورونا غیر متوقع بحران ہے۔
ہمارے اندر بہترانسان ہے وہ سامنے نکل کر آرہا ہے اور آج کی تاریخ میں یہ ضروری ہے کہ ایسے شخص کو زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ کرنا چاہئے۔