ریاست بہار کے ضلع کیمور میں اپنے یک روزہ دورہ کے دورا ن راجیہ سبھا کے سابق رکن اور کانگریس رہنما و مشہور شاعر عبیداللہ خان اعظمی نے کہا کہ 'بی جے پی کورونا واٸرس سے زیادہ خطرناک ہے، بلکہ بی جے پی کا سیاسی وائرس کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔'
وزیرداخلہ امت شاہ نے ملک میں این آر سی، این پی آر جیسے کالے قانون کو نافذ کر عوام میں کھلبلی ہی نہیں دہشت پھیلا کر رکھ دیا ہے واضح رہے کہ عبیداللہ اعظمی موہنیاں ڈاک بنگلہ میں میڈیا سے خطاب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ نے ملک میں این آر سی، این پی آر جیسے کالے قانون کو نافذ کر عوام میں کھلبلی ہی نہیں دہشت پھیلا کر رکھ دیا ہے۔
کیمور میں کانگریس رہنما اور سابق راجیہ سبھا رکن نے بی جے پی کے سینیئر رہنما اور وزیر داخلہ پر شدید نکتہ چینی کی ہے اس کالے قانون کے خلاف ملک بھر میں چل رہے مظاہرے اب سو دن پورہ کرنے والے ہیں، باوجود اس کے مرکزی حکومت کا کوٸی بھی نماٸندہ مساٸل کے حل کے لیے آگے نہیں بڑھا ہے، جو بد قسمتی کی بات ہے۔
سابق راجیہ سبھا رکن مسٹر اعظمی نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 'وزیر داخلہ کچھ کہتے ہیں اور وزیر اعظم کچھ کہتے ہیں'۔
واضح رہے کہ ابھی تین دن پہلے لوک سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ نے بیان دیا ہے کہ بھارت کے کسی بھی عوام کو ڈی یعنی ڈاؤٹ فل فہرست میں نہیں لکھا جاٸےگا، لیکن امت شاہ کے اس بیان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے، یہ لوگ کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں۔