اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: فائرنگ میں پراپرٹی ڈیلر ہلاک - ڈی ایس پی سنجے پانڈے

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے بیور جیل سے قریب فائرنگ سے علاقے میں افرا تفری پیدا ہوگئی ہے۔

جرم
جرم

By

Published : Aug 23, 2020, 4:32 PM IST

اس فائرنگ میں جہاں پراپرٹی ڈیلر ہلاک ہوئے وہیں تین دیگر افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

موٹرسائیکل سوار پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں گھس کر انہیں گولی مارکر ہلاک کر دیا۔

پٹنہ : گولہ باری اور فائرنگ میں پراپرٹی ڈیلر ہلاک

مقامی افراد کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ بیور جیل سے چند قدم کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔

زخمیوں کو جلدی سے پرائویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

موقع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ تقریبا نصف درجن مجرم پستول اور کاربائن لے کر دکان میں داخل ہوئے۔

اس دوران دکان پر بیٹھے لوگ اسے دیکھ کر بھاگنے لگے۔

اس وقت ان شرپسندوں نے فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیے:سب سے گندے شہر میں گیا سرفہرست

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی۔

پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔

اس معاملے کے بارے میں پھلواری شریف کے ڈی ایس پی سنجے پانڈے نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مجرمان کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details