بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر انتخاب لڑا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 94 سیٹوں پر امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔
بہار انتخابات: پہلے مرحلے میں دس اسمبلی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے اس کے علاوہ تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے لیے 71 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں ضلع گیا کے دس اسمبلی حلقے بھی شامل ہیں۔
کورونا وائرس کے سبب اس بار الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران کئی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ جس میں نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کے لیے صرف امیدوار اور ان کے ساتھ ایک شخص ہی متعلقہ افسر کے دفتر تک پہنچے گا۔ دو گاڑیوں سے آنے کی اجازت ہوگی۔ روڈ شو کے لیے صرف پانچ گاڑیوں کی اجازت ہوگی۔ ہر وقت سماجی دوری بنائے رکھنا، ماسک پہننا ضروری ہے۔
ڈسٹرک الیکشن آفیسر کم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے جمعہ کی شام کو اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرکے کہا کہ ضلع کی سبھی دس سیٹوں پر تمام تیاریاں ہوچکی ہیں۔ یکم اکتوبر سے نوٹفیکشن جاری ہوجائے گا۔ 8 اکتوبر تک نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ نو اکتوبر کو کاغذات کی جانچ ہوگی اور 12 اکتوبر تک نام واپس لیا جاسکے گا۔ 28 اکتوبر کو پہلے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
بہار انتخابات: پہلے مرحلے میں دس اسمبلی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ ضلع میں کل ووٹرس کی تعداد 29 لاکھ 691 ہے۔ اس مرتبہ 1322 اضافی بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ ضلع میں دس اسمبلی حلقے میں پہلے سے 3108 بوتھ تھے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ زیادہ عمر کے ووٹرس، معذور اور کووڈ کے مریضوں کے لیے پوسٹل بیلیٹ پیپر کا انتظام کیا گیا ہے۔
انتخابی تشہیر کے لیے بھی گائیڈلائن جاری ہوئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ سو افراد پر مشتمل ہی پروگرام کر سکتے ہیں اور اس دوران جسمانی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ایسا کرنا ہوگا۔
جن جگہوں کو منتخب کیا گیا ہے وہیں پروگرام ہوں گے اور اسکے لیے پہلے آو اور پہلے پاؤ کی پالیسی ہوگی۔ بوتھ پر ووٹنگ کے لیے ایک گلوبز ووٹر کو دیے جائیں گے اور ساتھ ہی ہر بوتھ پر کورونا وائرس اور بخار کی بھی جانچ ہوگی۔ بوتھ پر چھ فٹ کی دوری پر ووٹر کھڑے ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر خصوصی نگاہ ہوگی۔ امیدوار سے اس بار ان کا سوشل اکاؤنٹ بھی نامزدگی کے پرچے میں بھروایا جائے گا۔ حفاظتی نقطہ نظر سے بھی پختہ انتظامات کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔
ڈسٹرک الیکشن آفیسر نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر شہر میں سیاسی پارٹیوں کے لگے پوسٹر بینر ہٹا دیے جائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر انتخاب کرانے میں لگے سرکاری ملازم کورونا مثبت ہوتا ہے تو ریزرو ٹیم کا فرد کام کرے گا لیکن اگر احتیاط کے ساتھ کام پہلے سے کریں گے تو یہ نوبت نہیں آئے گی۔