اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: دو نئے کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق

ضلع دربھنگہ میں گزشتہ روز دو نئے کورونا مثبت مریض کی تصدیق ہو گئی، ضلع میں مریضوں کی کل تعداد 11 ہو گئی ہے۔

By

Published : May 11, 2020, 4:20 PM IST

دربھنگہ ضلع میں دو نئے کورونا مثبت مریضوں کی تصد یق
دربھنگہ ضلع میں دو نئے کورونا مثبت مریضوں کی تصد یق

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں کوروناوائرس کے دو مزید نئے کیسز آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کلکٹر دربھنگہ تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ اتوار کے روز جن دو مثبت مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اس میں ایک شخص پانچ مئ کو ممبئی سے دربھنگہ پہنچا تھا اور دوسرا مثبت مریض گورا بورام تحصیل کے کنہائی گاؤں کا باسندہ ہے۔

دربھنگہ ضلع میں دو نئے کورونا مثبت مریضوں کی تصد یق

ممبئی سے آئے شخص کو پانچ مئی کو ہی بلاک واقع کرونٹائن سینٹر پر رکھا گیا تھا ان کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس لئے گاؤں کو سیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وہیں گورا بورام کے کانہائی گاؤں کے جو شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے انہیں میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کے دوران مشکوک پایا تھا ۔ اب جانچ میں ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

اس لئے کنہائی گاؤں کو سیل کیا جا رہا ہے اور اس کے رابطے میں آئے لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ انہیں بھی شناخت کرکے کرونٹائن کیا جائے گا اور جانچ کروائی جائے گی ۔ اس طرح کورونا مثبت کی تعداد اب ضلع میں 11 ہو گئ ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details