اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی پی ایس سی کوچنگ کی سیٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا: زماں خان - बीपीएससी कोचिंग सेट का और विस्तार किया जाएगा

بہارحج ہاؤس کے ذریعہ چلنے والے کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل کی مفت رہائشی کوچنگ میں 150 سیٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ریاست کے مختلف اضلاع میں اس طرح کی کوچنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

بی پی ایس سی کوچنگ کی سیٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا
بی پی ایس سی کوچنگ کی سیٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا

By

Published : Oct 3, 2021, 9:03 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان نے حج ہاؤس کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل کی مفت رہائشی کوچنگ میں جاری امتحان کا جائزہ لیا۔ اس امتحان میں 32 سو طلبا وطالبات شامل ہوئے۔ محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ چلنے والے اس سول سروسز کی مفت کو چنگ میں آج 860 طالبات بھی شامل ہوئیں۔

بی پی ایس سی کوچنگ کی سیٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا

وزیر زماں خان نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'آئندہ 5 اکتوبر کو محکمہ جاتی سطح کی میٹنگ کرکے سیٹ میں اضافہ پر غور کیا جائے گا۔ ابھی 150 سیٹیں ہیں جس میں مزید 150 کا اضافہ کرکے 300 کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر زماں خان نے کہا کہ دوسری ریاست کے لوگ ہمارے کوچنگ نظام کے تعلق سے جاننا چاہتے ہیں۔ بنگال اور کیرالا و مہاراشٹر کی حکومتوں نے ہم سے تفصیل طلب کی ہے۔

مزید پڑھیں:بہار ریاستی قومی تنظیم کے زیر اہتمام "نفرت چھوڑو بھارت جوڑو" پروگرام کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ عنقریب وزیراعلیٰ نتیش کمار حج ہاؤس پہنچ کر معائنہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار اقلیتوں کی تعلیمی پسماندگی کے لئے فکر مند ہیں۔ وزیر اعلیٰ کام پر یقین رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details