صدر ایس ڈی پی او انوج کمار نے اس واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دیر شام صدر تھانہ حلقہ کے گاؤں میں چند بچے سردی کے سبب دروازے پر آگ سینک رہے تھے اور گھر کے دیگر افراد آنگن میں تھے لیکن اسی دوران وہاں سے گزررہے ایک آٹو ڈرائیور نے اس بچی کے ساتھ ایک چھوٹے بچے کو بھی اپنی آٹو میں بٹھا لیا۔
آٹو ڈرائیور کی شناخت تیتر سہانی کے طور پر ہوئی ہے جو بھاونپور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ ملزم تیتر نے گاؤں سے قریب ایک کلومیٹر دور کھروا اور لکشمی پور گاؤں کے درمیان ایک سنسان جگہ پر ایک باغیچے میں اس پانچ سال کی بچی کے ساتھ ریپ کیا۔
اسی درمیان بچی کے اہل خانہ اسے تلاش کرتے کرتے باغیچے کے پاس پہنچے تو کے چیخنے چلانے کی آواز ان لوگوں نے سنی تب اہل خانہ نے بچی کو لہو لہان کی حالت میں پایا۔