اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تیجسوی یادو کا استعفیٰ قبول نہیں ہوگا' - استعفیٰ

عام انتخاب میں کانگریس شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہو ئے راہل گاندھی نے کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ان کے بعد بہار اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما تیجسوی یادو نے بھی استعفیٰ کی پیش کش کی ہے۔

تیجسوی یادو کا استعفیٰ قبول نہیں ہوگا، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 4, 2019, 3:23 PM IST

تاہم آر جے ڈی رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جائے گا۔

تیجسوی یادو کا استعفیٰ قبول نہیں ہوگا، متعلقہ ویڈیو
بھائی ویریندر نے کہا کہ الیکشن کے بعد اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں ہم لوگوں نے کہہ دیا تھا کہ تیجسوی یادو نے استعفیٰ نہیں دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو معلوم تھا کہ ایسے سوال ہماری پارٹی میں اٹھ سکتا ہے۔ اسی لیے ہم لوگوں نے پیش کش رکھی کہ اگر وہ استعفیٰ دیں گے توپارٹی کے 80 اراکین اسمبلی اجتماعی طور پر استعفیٰ دیں گے۔غورطلب ہے کہ عام انتخاب کی ہار کے بعد تیجسوی یادو غائب چل رہے تھے۔ مانسون اجلاس کے دوران بھی وہ اسمبلی میں موجود نہیں تھے۔ گزشتہ چار دنوں سے اجلاس چل رہاہے، لیکن وہ پانچویں دن اسمبلی میں پہنچے۔ تیجسوی کی غیر موجودگی کو لیکر لگاتار بر سر اقتدار پارٹی کی جانب سے لگاتار سوال اٹھائے جا رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details