اردو

urdu

By

Published : Jul 25, 2020, 1:48 PM IST

ETV Bharat / state

کیمور میں کرونا سے ساتویں موت

بہار کے کیمور میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ضلع میں کرونا سے آج ساتویں موت ہو گٸ۔

کیمور میں کرونا سے ساتویں موت
کیمور میں کرونا سے ساتویں موت

ریاست بہار کے کیمور میں کورونا سے ہلاک ہونے والا شخص پولس محکمہ میں تعینات سب انسپکٹر تھا۔

اطلاعات کے مطابق، سب انسپکٹر بھبھوا میں تعینات تھے اور قریب دو ماہ بعد ریٹاٸر ہونے والے تھے۔ سب انسپکٹر کو سردی کے علاوہ سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔

انومنڈل اسپتال موہنیاں میں سب انسپکٹر کی کورونا جانچ کی گٸ تھی جسے بعد ان کی رپورٹ مثبت آئی تھی، سب انسپکٹر موہنیاں کے باشندہ تھے۔

ایس پی دلنواز احمد نے ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر کے گھر پہنچ کر کنبہ سے ملاقات کی، ساتھ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details