اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگلپور: ایس ٹی ای ٹی میں کامیاب امیدواروں کی حمایت میں مظاہرے

بھاگلپور شہر میں کانگریس نے ایس ٹی ای ٹی 2019 میں کامیاب ہوئے امیدواروں کو اب تک نوکری نہیں دی جانے پر حکومت کے خلاف جلوس نکالا۔

ایس ٹی ای ٹی میں کامیاب امیدواروں کی حمایت میں مظاہرے
ایس ٹی ای ٹی میں کامیاب امیدواروں کی حمایت میں مظاہرے

By

Published : Jun 28, 2021, 10:56 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں ایس ٹی ای ٹی 2019 میں کامیاب ہوئے امیدواروں کی بحالی میں ہو رہی تاخیر سے ناراض امیدوار اور سماجی تنظیموں نے شہر میں واقع بھگت سنگھ چوک سے وزیر تعلیم کا ارتھی جلوس نکالا اور ریاست کی موجودہ وزیر تعلیم کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ان لوگوں کے ذریعہ نکالا گیا یہ جلوس بھگت سنگھ چوک سے شروع ہوکر ٹیچرس ٹریننگ کالج پر ختم ہوا۔

مظاہرین نے بہار کے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ وہ کامیاب امیدواروں کو ٹیچرس میں بحال کریں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو طلبہ و طالبات امتحان میں کامیاب ہوگئے ہیں انہیں جلد سے جلد نوکری دی جائے ورنہ اس تحریک میں شدت لائی جائے گی۔

مظاہرین نے کہا کہ کانگریس کے لوگ سبھی طلبہ و طالبات کو یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ جب تک آپ کو نوکری نہیں مل جا تی ہے تب تک وہ لوگ حق کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہونے کا ڈر

انہوں نے حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم نے یقین دہانی کی تھی کہ تمام طلبہ کو نوکری دی جائے گی، جس پر ابھی تک عمل نہیں گیا گیا ہے۔پھر پہلی کوالیفائڈ لسٹ مارچ میں اور میرٹ لسٹ جون میں جاری کی گئی، آخر اسے تین مہینے کے فرق پر کیوں جاری کی گئی۔ کوالیفائڈ لسٹ میں جگہ پانے والے امیدواروں کو میرٹ لسٹ میں جگہ کیوں نہیں دی گئی۔

اس موقع پر مظاہرین میں تقی احمد جاوید، ڈاکٹر مظفر احمد، پرشانت بنرجی، سمیت کمار، گولو خان، گورو، نیرج، ڈاکٹر ابھیشیک آنند، وشوناتھ گور وغیرہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ 2019 میں منعقد ہوئے ایس ٹی ای ٹی امتحان کی میرٹ لسٹ میں آنے والے امیدوار لگاتار بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت اس میں ٹال مٹول کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details