اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: ایسی کالونی جس کا لاک ڈاؤن میں کوئی پرسان حال نہیں! - میڈیا

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کے بعد مزدور طبقہ کی پریشانی کا اندازہ بھاگلپور ریلوے اسٹیشن سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع پربتی کالونی کے لوگوں کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

لاک ڈاؤن میں کوئی پرسان حال نہیں!
لاک ڈاؤن میں کوئی پرسان حال نہیں!

By

Published : Mar 31, 2020, 9:21 PM IST

ایک ہزار کی آبادی والی اس کالونی میں زیادہ تر پسماندہ اور مزدور طبقہ کے لوگ رہتے ہیں، میڈیا کو دیکھ کر گھروں سے خواتین اس امید میں نکل آئی کہ شاید اب ان کے کھانے پینے کا انتظام ہوجائے گا۔

لاک ڈاؤن میں کوئی پرسان حال نہیں!، ویڈیو

ان میں سے بیشتر کی شکایت ہے کہ حکومت کا کوئی نمائندہ ابھی تک ان کی مدد اور حال چال دریافت کرنے کے لیے نہیں آیا۔

ان پریشان حال لوگوں میں ایک خاتون ایسی بھی تھی جس نے بتایا کہ 'ان کی بھابی کا انتقال ہوگیا ہے لیکن ان کے بھائی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ آخری رسومات ادا کرسکیں کیونکہ ان کے بھائی مزدوری کرتے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام ٹھپ ہے، ایسے میں سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کریں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں سے بات کرنے پر حالات کا اندازہ ہوتا ہے، کس مصیبت سے لوگ گزر رہے ہیں۔ حالانکہ حکومت نے راشن کارڈ والوں کو راشن دینے کا اعلان تو کیا ہے لیکن ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کا راشن کارڈ بنا ہی نہیں ہے وہ بے چارے کیا کریں۔

حالات کے مارے ان لوگوں کا حکومت اور ضلع انتظامیہ سے اَن گِنَت سوال ہے جس کا جواب دینے والا کوئی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details