پٹنہ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آرمس ایکٹ کے تحت لائسنس جاری کرنے میں لاپرواہی ہیں برتے جانے کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار بھی کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن دو پولیس افسروں نے عرضی دینے والے کو گرم مزاج کا بتا کر عرضی رد کر دی تھی ان کے خلاف جرمانہ لگایا جائے گا۔
پولیس افسران کی عدالت سے معافی - عدالت
پٹنہ ہائی کورٹ نے آرمس ایکٹ کے تحت لائسنس جاری کرنے میں لاپرواہی برتے جانے کے خلاف پولیس افسران پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ گرم مزاج کا بتا کر اسلحہ کے لائسنس کی عرضی رد کرنے والے پولیس افسران نے پٹنہ ہائی کورٹ میں معافی مانگی، معافی کے بعد عدالت نے انہیں راحت دے دی۔
گرم مزاج کی بنیاد پر آرمس لائسنس رد کرنے والے پولیس افسران کے ذریعہ معافی مانگنے کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ نے ان پر آج جرمانہ عائد نہیں کیا۔ چیف جسٹس اے پی شاہی کی بینچ نے مو کیش کمار سنگھ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ڈی ایم پٹنہ کو 15 روز کے اندر آرمس لائسنس پر کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔
پھلواری شریف کے ایس آئی دھرمیندر کمار اور اے ایس آئی دیپ لال پاسوان کو ہائی کورٹ نے بتانے کو کہا تھا کہ ان پر کتنا جرمانہ عائد کیا جائے۔ آج انہوں نے حلف نامہ دائر کر عدالت سے معافی مانگی ۔
بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے عرضی گزار کو اس بنیاد پر نااہل قرار دیا تھا کہ عرضی گزار گرم مزاج کا ہے عدالت نے پولیس کے اس رویے پر کل سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔