اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشن گنج ضلع میں سات مرحلوں میں پنچایت انتخابات ہوں گے: ڈی ایم - ڈی ایم ڈاکٹر آدیتہ پرکاش

کشن گنج ضلع میں پنچایت چناؤ کو لیکر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر آدیتہ پرکاش نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سات مرحلوں میں پرامن ماحول کے ساتھ پنچایت انتخابات مکمل کرائے جائیں گے، جس کے لیے تمام طرح کی تیاریاں تقریباً مکمل کرلی گئیں ہیں۔

bihar panchayat election 2021: elections will be held in seven phases
کشن گنج ضلع میں سات مرحلوں میں پنچایت انتخابات ہوں گے: ڈی ایم

By

Published : Aug 26, 2021, 12:53 AM IST

بہار پنچایت انتخابات 2021 کی تیاریوں پر ڈی ایم و ضلع الیکشن افسر(پنچایت) ڈاکٹر آدیتہ پرکاش نے ضلع ہیڈکواٹر کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ منعقد کی جہاں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت انتخابات کو لیکر ضلع انتظامیہ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور ضلع میں کل سات مرحلوں میں انتخاب ہوں گے۔

کشن گنج ضلع کے کل سات بلاکوں کے گرام پنچایتوں میں مکھیا کے لیے 125، پنچایت ممبر کے 1755، پنچایت سمیتی کے 174، ضلع پریشد کے 18 سیٹوں کے لیے چناؤ ہوں گے، وہیں ان چاروں عہدوں کا چناؤ ای ویی ایم مشین کے ذریعے کرایا جائے گا، جبکہ گرام کچہری سرپنچ کے 125 اور گرام کچہری پنچ کے 1755 سیٹوں کا چناؤ بلیٹ پیپر کے ذریعے کرایا جائے گا'۔

ویڈیو
واضح رہے کہ ریاست بھر میں پنچایت انتخابات 11 مرحلوں میں ہونے جا رہے ہیں جبکہ کشن گنج ضلع کی پہلی ووٹنگ چوتھے مرحلہ سے شروع ہوگی جوکہ دسواں مرحلہ تک اختتام ہوگا یعنی چوتھے مرحلہ سے لیکر 10واں مرحلہ تک کل 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ انہوں مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے کل ساتوں بلاکوں میں کل ووٹروں کی تعداد 1001497 ہے'۔ضلع میں 20 اکتوبر کو کشن گنج بلاک سے ووٹنگ کی شروعات ہوگی جس کے لیے کل 150 مراکز بنائے گئے ہیں، 24 اکتوبر کو ٹیڑھا گاچھ بلاک میں ووٹنگ ہوگی جس کے لیے 169 ووٹنگ مراکز، 3 نومبر کو دیگھل بینک بلاک میں ووٹنگ ہوگی جس کے لیے 238 ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ 15 نومبر کو بہادر گنج بلاک میں 274 ووٹنگ مراکز پر، 24 نومبر کو ٹھاکر گنج بلاک میں 300 ووٹنگ مراکز پر، 29 نومبر کو پوٹھیا بلاک کے 309 ووٹنگ مراکز اور 8 دسمبر کو کوچادھامن بلاک کے 337 ووٹنگ مراکز میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔'ڈی ایم نے بتا یا کہ کووڈ گائیڈ لائن کے مدنظر ساتویں بلاک کے لیے کل 22 اضافی ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں، جبکہ اہم ووٹنگ مراکز کی تعداد 1755 ہے۔ ڈی ایم نے بتایا کہ ضلع کے حساس ووٹنگ مراکز کی شناخت کی جا رہی ہے۔ الیکشن کے دوران تحفظ کا پختہ انتظام کیا جائے گا اور کافی تعداد میں اضافی پولیس فورس، پولیس افسران، مجسٹریٹ کو تعینات کیا جائے گا۔'

اس پریس کانفرنس میں ڈی ایم ڈاکٹر آدیتہ پرکاش کے علاوہ ایس ڈی ایم شاہنواز احمد نیازی، ڈی ڈی سی، سینئر ڈپٹی کلکٹر و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details